امریکاکے ایران پرحملے،کئی شہروں پر بمباری،فوجی کمانڈ سینٹرز،میزائل ،ڈرون اور بحری تنصیبات تباہ
انٹرنیشنل (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )امریکا نےایران پرفضائی حملوں کی نئی لہر شروع کرتےہوئے جزیرہ قشم، سریک، فارس،بوشہر اورخوزستان سمیت مختلف علاقوں میں متعدد اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔
امریکی سینٹ کام نےکارروائی کی تصدیق کرتےہوئےکہا ہےکہ حملوں میں پاسدارانِ انقلاب کے درجنوں فوجی اہداف کو نشانہ بنایاگیا،جن میں فوجی کمانڈ سینٹرز،میزائل اور ڈرون تنصیبات کے علاوہ بحری فوجی مراکز بھی شامل ہیں۔
سینٹ کام کےمطابق یہ کارروائی مشرقِ وسطیٰ میں امریکی فوجی اڈوں پر ہونے والےحملوں کے جواب میں کی گئی،خطے میں ایک ہزار سے زائد امریکی فوجی ہائی الرٹ ہیں۔
امریکی اخبار نےدعویٰ کیا ہےکہ ایران کےخلاف جاری فوجی کارروائیوں کا منصوبہ دو ہفتوں تک جاری رہ سکتا ہےاورآئندہ حملوں میں اسرائیل کوبھی شامل کیاجاسکتا ہے،واشنگٹن بیک وقت کئی عسکری اور سفارتی آپشنز پر غورکر رہا ہے۔
دوسری جانب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملوں کے بعد سخت ردعمل کا عندیہ دیتےہوئےکہا تھا کہ “تہران نے میزائل داغے،اب ہماری باری ہے۔”
صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ اگرچین ایران کوفضائی دفاعی نظام فراہم کرتا ہے تو اس پر انہیں حیرت نہیں ہوگی،دیکھیں گے اب معاہدہ ہوسکتا ہے یا نہیں۔
![]()

