غزہ میں اسرائیلی فوج کی کارروائیاں بدستور جاری،خان یونس میں بے گھر فلسطینیوں کے خیمے پر اسرائیلی حملے میں 3 افراد شہید ہوگئے۔
رپورٹس کے مطابق غزہ شہر کے مغربی علاقے میں اسرائیلی ڈرون حملے کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
عرب میڈیاکاکہنا ہےکہ اکتوبر 2025 کی جنگ بندی کےبعد سےاب تک اسرائیلی حملوں میں 1,209 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں،جبکہ غزہ میں انسانی بحران مزید سنگین صورت اختیار کرتا جا رہا ہے۔
![]()
