امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے کیلئے سفارتی کوششیں تیز، قطری ثالث دوبارہ تہران پہنچ گئے

امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے کیلئے سفارتی کوششیں تیز ہوگئی، قطری ثالث دوبارہ تہران پہنچ گئے۔

 رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق قطر کی ثالثی میں جاری مذاکرات امریکی حکام کے ساتھ رابطے اور ہم آہنگی سے ہو رہے ہیں۔ دوسری جانب  ترکیہ میں امریکی سفیر ٹام بیرک نے کہا ہے کہ واشنگٹن اور تہران معاہدے کے قریب پہنچ رہے ہیں۔ قطر پاکستان اور دیگر اتحادیوں نے دونوں ممالک کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے بہترین کردار ادا کیا ہے۔

امریکی سفیر کے مطابق فریقین مذاکرات کے طریقہ کار پر اتفاق کے قریب ہیں۔ ایران کے معاملے کا فوری اور مکمل حل ممکن نہیں۔ تاہم کشیدگی کم کرکے خطے کو اپنے مسائل کے حل کیلئے وقت دیا جاسکتا ہے۔