Daily Roshni News

امریکا کی ایران جنگ سے متاثرہ خلیجی ممالک کو 5 ارب ڈالر کے فنڈز کی پیشکش

امریکا کی ایران جنگ سے متاثرہ خلیجی ممالک کو 5 ارب ڈالر کے فنڈز کی پیشکش

انٹرنیشنل (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )امریکی حکومت نے ایران جنگ سے متاثرہ خلیجی ممالک کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کی بحالی کے لیے 5 ارب ڈالر کے نئے فنڈ کی تجویز دی ہے۔

وال سٹریٹ جرنل کے مطابق یہ منصوبہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت کئی مشرق وسطیٰ کے ممالک کے ساتھ زیر بحث ہے۔

مجوزہ فنڈ کا مقصد جنگ میں تباہ ہونے والی تیل و گیس کی پائپ لائنوں اور ریفائنریوں کی تعمیر نو کے ساتھ ساتھ خلیجی ممالک کو تیل اور گیس کی ترسیل کے لیے آبنائے ہرمز پر انحصار کم کرنے میں مدد دینا ہے۔

امریکی اور مشرق وسطیٰ کے حکام کے مطابق سات ماہ سے جاری تنازع نے عالمی توانائی کی منڈی کو شدید متاثر کیا ہے جبکہ خطے کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کی بحالی پر بھاری اخراجات متوقع ہیں۔

Loading