انڈر 18 ایشیا کپ جاپان – ملائشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2-3 سے شکست دیدی ۔
پاکستان ( ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔۔ خصوصی مندوب ۔۔۔۔ طاہر لطیف )ایشین ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام انڈر 18 ایشیا کپ 2026 جو کہ 29 مئی سے 6 جون تک جاپان کے شہر کاکامیگاہارا میں کھیلا جارہا ہے۔ ایونٹ میں پاکستان اور ملائشیا کے مابین کھیلے جانے والے سنسنی خیز میچ میں ملائشیا نے پاکستان کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دیدی۔
پاکستان کی جانب سے پہلا گول 42 ویں منٹ میں مزمل نے، دوسرا گول آخری منٹ میں محمد فرحان نے سکور کیا۔ ملائشیا کی جانب سے دھیریش نے لگاتار دو جبکہ اسراف نے ایک گول سکور کرکے ملائشیا کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ۔
پاکستان اپنا تیسرا میچ بنگلہ دیش کے خلاف 3 جون کو کھیلے گا۔
قومی ہیروز کو الاسکا بیٹری اور پی ٹی سی ایل کا تعاون حاصل ہے۔
![]()





