Daily Roshni News

انڈر 18 ایشیا کپ جاپان – پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں چین کو 0-3 سے شکست دیدی ۔

انڈر 18 ایشیا کپ جاپان – پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں چین کو 0-3 سے شکست دیدی ۔

پاکستان (  ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل ۔۔۔۔۔  خصوصی مندوب  ۔۔۔۔۔  طاہر لطیف  )ایشین ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام انڈر 18 ایشیا کپ 2026 جو کہ 29 مئی سے 6 جون تک جاپان کے شہر کاکامیگاہارا میں کھیلا جارہا ہے۔ ایونٹ میں پاکستان اور چین کے مابین کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے چین کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے شکست دیدی۔مین آف دی میچ اسنان قرار پائے۔

پاکستان کی جانب سے پہلا گول پہلے ہاف کے چھٹے منٹ میں عثمان نے، دوسرا گول 11ویں منٹ میں عدیل نے جبکہ تیسرا گول 56ویں منٹ میں یاسین سکور کیا۔

پاکستان اپنا دوسرا میچ: پاکستان بمقابلہ ملائیشیا — 31 مئی (دوپہر 3:00 بجے)، تیسرا میچ: پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش — 3 جون (دوپہر 3:00 بجے) کھیلے گا۔

شیڈول کے مطابق گروپ مرحلے کے میچز یکم جون تک جاری رہیں گے، جس کے بعد سیمی فائنلز اور پوزیشن میچز کا مرحلہ شروع ہوگا۔5 جون کو کھیلے جائیں گے۔ٹورنامنٹ کا فائنل اور تیسری پوزیشن کا میچ 6 جون کو منعقد ہوگا۔

Loading