عالمی ہاکی میں پاکستان کا کھویا ہوا مقام بحال کرنا اولین ترجیح ہے:پی ایچ ایف
پاکستان ( ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل ۔۔۔۔۔ خصوصی مندوب ۔۔۔۔۔ طاہر لطیف )پی ایچ ایف کے اعلامیہ کے مطابق عالمی ہاکی میں پاکستان کا کھویا ہوا مقام بحال کرنا اولین ترجیح ہے۔ اس اہم موقع پر پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فیڈریشن نوجوان کھلاڑیوں کو اعلیٰ معیار کی کوچنگ، بہترین مسابقتی ماحول اور قومی ٹیم میں شمولیت کا ایک واضح اور شفاف راستہ فراہم کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔
اعلامیہ کے مطابق انڈر-21 کیمپ سلیکٹرز اور کوچز کو ملک بھر کے ابھرتے ہوئے بہترین ٹیلنٹ کو بہت قریب سے پرکھنے کا موقع فراہم کرے گا، جس سے مستقبل کے بین الاقوامی مقابلوں کے لیے مضبوط ترین قومی اسکواڈز تیار کرنے میں مدد ملے گی۔
پی ایچ ایف کا کہنا ہے کہ عالمی ہاکی میں پاکستان کا کھویا ہوا مقام بحال کرنے کے لیے گراس روٹ لیول اور نوجوانوں پر مستقل سرمایہ کاری ہی واحد راستہ ہے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ہاکی کے فروغ، کیمپ کے انعقاد اور اسپورٹس انفراسٹرکچر کی فراہمی کے لیے مسلسل تعاون پر حکومتِ پاکستان، وزارتِ بین الصوبائی رابطہ (IPC)، پاکستان اسپورٹس بورڈ، تمام اسپانسرز اور پاکستان کی ہاکی برادری کا تہی دل سے شکریہ ادا کیا۔
فیڈریشن نے واضح کیا کہ ان تمام اداروں کا تعاون قومی کھیل کی بقا اور ترقی کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔
![]()

