تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے آخری ٹیسٹ میں انگلینڈ نےپاکستان کےخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
برمنگھم میں کھیلے جا رہےمیچ میں انگلینڈ کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے 3 کھلاڑی ٹیسٹ ڈیبیو کر رہےہیں، غازی غوری، رضا اللہ اور عمران رندھاوا کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایاگیا ہے۔
غازی غوری کو سعودشکیل نےٹیسٹ کیپ دی جبکہ محمد عباس نےرضا اللہ اورعمران رندھاوا کو بابراعظم نےٹیسٹ کیپ دی،تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔
دوسری جانب کپتان بابراعظم نےکہا ہےکہ لارڈز ٹیسٹ کے بعد ٹیم میں تبدیلیاں ان کے لیے بھی ایک نئی خبرتھی، یہ تبدیلیاں ان کی معلومات، مشاورت یا منظوری کے بغیر عمل میں لائی گئیں۔
بابر نےاعتراف کیاکہ انہیں تبدیلیوں کا علم بورڈ کےباضابطہ بیان سے ہوا، موجودہ سلیکشن کے ڈھانچے کے تحت، بطور کپتان اس عمل سے آگاہ ہونا چاہیے تھا۔
![]()
