Daily Roshni News

پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل مزید مہنگا کر دیا گیا

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا، پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق 9 ستمبر کیلئے ہو گا ۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 58 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا۔اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 364 روپے 35 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

اسی طرح ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 18 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 385 روپے 95 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

Loading