Daily Roshni News

ایرانی دھمکی کے باعث ٹرمپ کا ترکیہ سے برطانیہ تک خفیہ فوجی پرواز میں سفر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی دھمکی کے پیشِ نظر ترکیہ سے برطانیہ تک خفیہ فوجی پرواز کے ذریعے سفر کیا۔

واشنگٹن پوسٹ کےمطابق وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کو ایئر فورس ون میں سوار ہونے کا کہا تھا،تاہم امریکی صدر نے ایئر فورس ون کے بجائے دوسرا فوجی طیارہ استعمال کیا۔

رپورٹ کےمطابق ٹرمپ کو ایک کیٹرنگ ٹرک کے ذریعے خفیہ طور پر فوجی طیارے سی-32 اے تک منتقل کیا گیا، جبکہ ایئر فورس ون کو بطور ڈیکائے طیارہ استعمال کیا گیا۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق سکیورٹی خدشات کے باعث صدر کے سفر کو انتہائی خفیہ رکھا گیا۔ پینٹاگون نے خفیہ پرواز سے متعلق تبصرے کی درخواست کا فوری جواب نہیں دیا۔

Loading