ایران امریکا معاہدے اور جنگ کے خاتمے کی امیدیں پھر روشن ہونے لگیں

ایران امریکا معاہدے اور جنگ کے خاتمے کی امیدیں پھر روشن ہونے لگیں

انٹرنیشنل(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )ایران امریکا معاہدے اور جنگ کے خاتمے کی امیدیں پھر روشن ہونے لگیں۔ امریکی صدر نے ایران کیساتھ مذاکرات پر اطمینان کا اظہار کردیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کےساتھ امریکا کےمذاکرات اچھے جارہے ہیں، آبنائے ہرمز کھلی ہے،صورتحال بہت اچھی ہے، 6 سے 7 ماہ میں کوئی امریکی نہیں مرا ، معاملات آگے بڑھا رہے ہیں،دیکھتے ہیں کیا نتیجہ نکلتا ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایران کوجوہری ہتھیار بنانے سے نہ روکتا تو اسرائیل اورمشرقِ وسطیٰ آج نہ ہوتے، ایران سے متعلق خدشات کو کوئی تسلیم نہیں کرنا چاہتا۔

دوسری جانب ایگزیوس کے مطابق امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ایران سے نئے معاہدے کیلئے سرگرم ہیں، امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر بھی مذاکراتی کوششوں میں شریک ہیں۔ جنگ بندی اور جوہری مذاکرات کی بحالی کیلئےپسِ پردہ کوششیں تیز ہوگئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جےڈی وینس روزانہ قطری وزیراعظم اور پاکستانی فیلڈمارشل سےرابطے میں ہیں، جےڈی وینس محسن رضائی کو مذاکرات بحالی کیلئے خط لکھ چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے لیکن رفتار انتہائی سست ہے، ٹرمپ فی الحال ایران کیساتھ سفارتی کوششوں کو آگے بڑھانے کے حق میں ہیں۔ جےڈی وینس ایران جنگ کو وسط مدتی انتخابات میں شکست کی بڑی وجہ قرار دے چکے۔

وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق ایرانی وفد کی امریکا سے ممکنہ معاہدے پر بات چیت کیلئے آج دوحہ آمد متوقع ہے۔ مجوزہ معاہدہ ٹرمپ کو جنگ ختم کرنے کیلئے قابلِ قبول راستہ فراہم کرسکتا ہے، مجوزہ معاہدے میں مذاکرات کی مدت 60 دن سے کم کرکے دو دن کرنے کی تجویز ہے۔