دل مومن کی شان  ۔۔۔۔ انتخاب ۔ چوہدری محمد اصغر

۔۔۔۔۔۔۔  دل مومن کی شان  ۔۔۔۔۔۔۔

انتخاب ۔ چوہدری محمد اصغر

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔۔۔  دل مومن کی شان  ۔۔۔۔ انتخاب ۔ چوہدری محمد اصغر )ایک شخص نے *ھشام بن حکم* کو کہا

کیا حضرت عباس اور حضرت علی کا باہمی جھگڑا نہیں ہوا تھا ؟

ھشام نے کہا

بالکل ہوا تھا

اُس آدمی نے کہا

پھر بتائیں کہ ان دونوں میں سے ظالم کون تھا ؟

ھشام نے کہا

 *ان میں سے کوئی ظالم نہیں تھا*

آدمی نے کہا

ایسے کیسے ہو سکتا ہے کہ دو آدمی جھگڑا کریں اور پھر بھی اُن میں سے کوئی ظالم نہ ہو

ھشام نے کہا

> كَمَا تخاصم الْملكَانِ إِلَى دَاوُد عليه السلام وَلَيْسَ فيهمَا ظَالِم

جیسے سیدنا داؤد علی نبینا و علیہ الصلاۃ والسلام کے پاس دو فرشتے جھگڑتے ہوئے آئے تھے جبکہ ان میں سے کوئی ظالم نہ تھا

آدمی نے اھلِ بیت کے افراد کو ظالم ٹھہرانا چاہا مگر ھشام نے لمحوں میں اسے لاجواب کر دیا

یہی نکتہ ہمارے دور کے محققین سمجھ جاتے تو اتنا فتنہ و فساد نہ ہوتا کہ فروعی مسائل میں کسی ایک کو یقینی خطاء پر ثابت کرنے کی بجائے جانبین کو حق پر تسلیم کر لیتے تو کیا جاتا ؟

امام حسن مجتبیٰ نے مولا علی کرم اللہ وجہہ الکریم کی بارگاہ میں عرض کیا

 *میں نے آپ کو جنگِ جمل میں جانے سے روکا نہیں تھا ؟*

آپ پر فلاں فلاں کی رائے غالب آ گئی اور آپ جنگ کے لیے تشریف لے گئے

مولا علی نے فرمایا

> قد كان ذاك يا بني ولوددت أني مت قبل هذا بعشرين سنة

میرے پیارے بچے؛ ایسا ہی تھا

میں تمنا کرتا تھا کہ اس معاملے سے بیس سال پہلے فوت ہو جاتا

❗ مستدرک حاکم ❗

یہ روایت ذہن میں رکھتے ہوئے ایک آدمی نے شریک سے سوال کیا

جب مولا علی نے امام حسن کو یہ فرمایا `قد كان ذاك يا بني ولوددت أني مت قبل هذا بعشرين سنة`

تو کیا ان کو اپنے حق پہ ہونے میں شک تھا

شریک نے فرمایا

مجھے بتاؤ

سیدہ مریم نے سیدنا عیسیٰ علی نبینا و علیہ الصلاۃ والسلام کی پیدائش پر یہ کہا تھا

> یٰلَیْتَنِیْ مِتُّ قَبْلَ هٰذَا وَ كُنْتُ نَسْیًا مَّنْسِیًّا

ہائے کسی طرح میں اس سے پہلے مر گئی ہوتی اور بھولی بسری ہو جاتی

❗ سورہ مریم ❗

تو کیا سیدہ مریم کو اپنی پاکدامنی پر شک تھا ؟

یہ سن کر وہ آدمی خاموش ہو گیا

« *نثر الدر في المحاضرات للآبي ج ٢ ص ١٢٠* »

علمی دیانت اور تحقیقی مروت یہ ہے کہ جب دلیل آ جائے تو بندہ ساکت ہو جائے

آپ تاریخ کی کتب پڑھیں آپ کو سینکڑوں واقعات ایسے ملیں گے کہ مباحثہ ہو رہا تھا ایک نے دلیل دی تو دوسرا ساکت ہو گیا *مگر کیا آج آپ نے ایسا ماحول دیکھا ہے ؟*

تعصب و عناد و دھونس عام سے عام تر ہوتا جا رہا ہے

ہم نے تو ایسا بھی دیکھا ہے کہ مباحثے میں ایک بندہ قرآن سے دلیل دے دے تو دوسرا تاویلات نکالنا شروع کر دیتا ہے

یہ نہیں کہتا میرا علم اتنا نہیں ہے

میں اسی لیئے عموماً کہتا ہوں

`یہ دور اھانتِ علم کا دور ہے`

 *ایک مسلمان کے سامنے قرآن سے دلیل آ جائے تو پھر بھی اس کے سینے سے بغض ٹھنڈا نہ ہو بلکہ اپنے موقف سے قدم نہ ہٹائے تو وہ کاہے کا مسلمان ہے ؟*

طلباء کے لحاظ سے یہ دور سیکھنے کا نہیں بلکہ من پسند باتوں کو تسلیم کا دور ہے جبکہ سکھانے والے کے لحاظ سے *دھونس* جمانے کا دور ہے

حدیثِ مبارکہ میں تصریح ہے

> الكلمة الحكمة ضالة المؤمن فحيث وجدها فهو أحق بها

حکمت کا کلمہ مؤمن کا گمشدہ خزانہ ہے تو مؤمن اڈے جہاں پائے وہی اس کا زیادہ حقدار ہے

❗ ترمذی شریف ❗

جو نامراد کوئی موقف بنا کے دل و دماغ پہ تالے چڑھا بیٹھے وہ حکمت کی باتیں سمجھ پائے گا ؟

یا پھر اس کا دل مومنانہ نہیں ہے

دلِ مؤمن کے متعلق تو حدیثِ مبارکہ میں ہے

`استفت قلبك`

اپنے دل سے فتوی لو

جب علم و تحقیق سامنے ہو تو پھر دل مفتی ہے

اگر دل اس قابل نہیں تو سمجھ لیں خیر سے محروم دل ہے

✍️ #سیدمہتاب_عالم