ایران جنگ کے اخراجات روزانہ ایک ارب ڈالر، امریکا کے مہنگے ہتھیاروں کے ذخائر بھی کم ہوگئے
انٹرنیشنل(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )ایران جنگ نے امریکا کے اہم اور مہنگے ہتھیاروں کے ذخائر کم کردیے۔
نیویارک ٹائمز کے مطابق ایران کے ساتھ جاری جنگ کے دوران امریکا نے اپنے انتہائی مہنگے اور اہم دفاعی ہتھیاروں کے بڑے ذخائر استعمال کر لیے ہیں جس سے اس کی مجموعی دفاعی تیاری پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔
امریکی جریدے نے ایران جنگ میں شامل فوجیوں کو کم مقدار میں کھانا فراہم کیے جانے کی تصاویر جاری کردیں
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایران جنگ کے دوران طویل فاصلے تک مار کرنیوالے میزائلوں کی بڑی مقدار استعمال ہوئی اس دوران ایشیا ویورپ کے ذخائر بھی متاثر ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق ایران سے جنگ کی لاگت 28 سے 35 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے جو روزانہ تقریباً ایک ارب ڈالر کے برابر بنتی ہے۔
![]()

