ایران جنگ کے دوران اسرائیل نے متحدہ عرب امارات کو آئرن ڈوم دفاعی نظام بھیجا، امریکی سفیر برائے اسرائیل
انٹرنیشنل(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر مائیک ہکابی کا کہنا ہے کہ ایران جنگ کے دوران اسرائیل نے متحدہ عرب امارات کو آئرن ڈوم دفاعی نظام بھیجا تھا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل میں ایک کانفرنس سے خطاب میں امریکی سفیر مائیک ہکابی نے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے تعلقات کے حوالے سے گفتگو کی۔
مائیک ہکابی کا کہنا تھا کہ یو اے ای ابراہیمی معاہدوں کا پہلا فریق ہے اور آپ اس کا فائدہ دیکھیں کہ اسرائیل نے انہیں آئرن ڈوم دفاعی سسٹم اوراسے چلانے کے لیے عملہ بھی بھیجا، اسرائیل نے ایران سے جنگ کے دوران آئرن ڈوم دفاعی نظام یو اے ای بھیجا تھا۔
واضح رہے ابراہیمی معاہدہ 2020 میں ہونے والا ایک سفارتی معاہدہ ہے، جس کے تحت یو اے ای سمیت کچھ دیگر عرب ممالک نے اسرائیل کے ساتھ باضابطہ تعلقات قائم کیے۔
![]()

