ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
انٹرنیشنل (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ) امریکا کے نائب صدر جی ڈی وینس نے ایران کے ساتھ جنگ کے بارے میں اپنے ملک کے عوام کی ناراضی سے متعلق تنقیدوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مسائل میں سے ایک یہ ہے کہ ایرانی حکومت کے اندر ایک حلقہ مذاکرات کا خواہش مند ہے، جبکہ ایک سخت گیر حلقہ جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے۔
اسلام آباد مذاکرات کے دوران امریکی مذاکراتی وفد کی قیادت کرنے والے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے فاکس نیوز کو بتایا کہ ان کے خیال میں ایران کے ساتھ کشیدگی اور محاذ آرائی کے عمل میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں، تاہم وہ یقین رکھتے ہیں کہ آخرکار سب کچھ امریکی عوام کے حق میں ہوگا۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بعض رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ محمد باقر قالیباف آئندہ چند روز میں پاکستان کا ممکنہ دورہ کر سکتے ہیں، ایران نے سرکاری طور پر ان رپورٹس پر کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔
باقر قالیباف تہران اور واشنگٹن کے درمیان پاکستان کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات کے دوران ایران کے چیف مذاکرات کار تھے، جن کے نتیجے میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے تھے۔
اس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان دوبارہ کشیدگی اور تصادم شروع ہونے کے بعد یہ مفاہمتی یادداشت عملاً بے اثر ہو گئی۔
![]()

