Daily Roshni News

ایران نے امریکا سے مذاکرات کیلئے 7 شرائط پیش کرنے کی تصدیق کر دی

ایران نے امریکا سے مذاکرات کے لیے سات شرائط پیش کرنے کی تصدیق کردی۔

ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سربراہ محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ امریکا کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات شروع کرنے کے لیے سات شرائط پیش کردی گئی ہیں۔

محسن رضائی نےکہا اگرامریکا اپنےپیدا کردہ بحران سےنکلنا اور مزید الجھنے سے بچنا چاہتا ہے تو اسے ایران کے حقوق اور پیش کردہ شرائط کو تسلیم کرنا ہوگا۔

اس سےقبل عرب میڈیا کودیےگئے انٹرویو کےدوران محسن رضائی نےکہاکہ قطر اورپاکستان کی حکومتیں ایران سےمسلسل مشاورت اور رابطوں میں ہیں،ایران نے اپنی شرائط سےدونوں ممالک اورامریکا کو آگاہ کر دیا ہے اوراب امریکی ردِعمل کا انتظار ہے۔

انہوں نےکہاکہ ایران کی شرائط میں منجمد اثاثےجاری کرنا،تمام محاذوں پرجنگ ختم کرنا،ایران کے داخلی معاملات میں مداخلت سےبازرہنا،انقلاب مخالفین سےتعاون روکنا،ایرانی سرزمین پرکسی بھی جارحیت کا خاتمہ اوربحری ناکہ بندی اٹھانا شامل ہے۔

انہوں نےخبردارکیا کہ اگر دوبارہ جنگ شروع ہوئی تو ایران ان تمام امریکی فضائی اڈوں کو پہلے سے زیادہ شدت کے ساتھ نشانہ بنائے گا جہاں سے امریکی طیارے پرواز کرتے ہیں۔

دوسری جانب ایرانی اسپیکر محمد باقر قالیباف نےپارلیمنٹ کے اجلاس سےخطاب میں کہا مغربی ایشیا میں امریکا نظام ختم ہوچکا،نیا نظام علاقائی ممالک نافذ کریں گے،جب تک ایران کی شرائط پوری نہیں کی جاتیں،آبنائے ہرمزنہیں کھلےگی۔

ایرانی اسپیکر نےکہا کہ ایران کے پیغامات اور شرائط ثالثوں کےذریعے صراحت کے ساتھ امریکا تک پہنچائی جاچکی ہیں،دشمن کو اچھی طرح پتہ ہےکہ فریب اور یک طرفہ تسلط کے راستے بند ہوچکے ہیں

Loading