Daily Roshni News

ایران کے جزیرے خارگ سے تیل کے اخراج کی اطلاع

امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کی سیٹیلائٹ تصاویر پر مبنی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران کے جزیرہ خارگ سے تیل کے اخراج کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

امریکی اخبار کے مطابق  ایران کے تیل کی برآمد کے اہم ٹرمینل سے جزیرہ خارگ کے ساحل پر تیل پھیل رہا ہے تاہم فوری طور پر تیل کے اخراج کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

تیل کے اخراج پر نظر رکھنے والے  Orbital EOS کے مطابق  تیل 52 مربع کلومیٹر سعودی عرب کے پانیوں کی طرف پھیلتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔

واضح رہے کہ جزیرہ خارگ میں ایران کا سب سے بڑا آئل ٹرمینل، آئل پائپ لائنز، اسٹوریج ٹینک اور متعلقہ انفرااسٹرکچر قائم ہے۔

Loading