امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران سے بات ہورہی ہے اور یہ ایران کے پاس آخری موقع ہے۔ امید ہے تہران دانشمندی کا مظاہرہ کرے گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ تباہ کن کارروائی سے پہلے آخری موقع دینا چاہتا ہوں ۔ کہا معاملہ مثبت سمت میں آگے بڑھ رہا ہے ۔ مذاکرات ایران کی درخواست پر کررہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب، قطر، امارات اور دیگر ممالک نے بھی مذاکرات کا کہا۔ اس بار ایران مذاکرات کی تردید نہیں کررہا۔ امریکی صدر نے یہ بھی واضح کردیا کہ ایران کو آبنائےہرمز سے گزرنے کی فیس نہیں لینے دوں گا۔
![]()
