Daily Roshni News

ایک لڑکی کی ارينج مریج ہوئی

ایک لڑکی کی ارينج مریج ہوئی

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل) تو شادی کے کچھ دن بعد  ہی اُسے اپنے شوہر  پر شک ہونے لگا وہ بُہت پریشان ہوئی…شوہر کا بار بار موبائل چیک کرنا

 اس نے پوچھا تو شوہر ٹال گیا پھر ایک دن اس نے شوہر کے موبائل پر مسیج دیکھ لیے..

 وہ بُہت روئی شوہر سے جھگڑا کیا وہ ٹینشن لینے لگی

  اس  کا موبائل چیک کرتی  اکثر انکا جھگڑا ہو جاتا ایسے ہی معاملات خراب ہونے لگے وہ اس کا خیال رکھتی تھی لیکن شوہر اس سے اُکتا جاتا تھا ساس سسر سے کہہ کر دیکھا کوئی فائدہ نہیں ہوا …

ایک دن مجھ سے شیئر کرنے لگی آپی میرے ساتھ یہ ہو رہا ہے میں نے اُسے سمجھایا …کیوں کہ میں ڈاکٹر نبیہ کو بُہت لائیک کرتی تھی اُنکو فالو کیا ہوا تھا جیسے وہ سمجھا تی تھی میں نے بھی اسکو  سمجھا یا

,۔شادی سے پہلے ہر مرد کی زندگی میں کوئی نہ کوئی ضرور ہوتا ہے دوستی ہو جاتی ہے محبت ہو جاتی ہے انسان بات کرتا ہے عادت ہو جاتی ہے…

 شادی ہو بھی جائے تو بھی اتنا آسان نہیں ہوتا اُس تعلق کو ختم کرنا یا ایک دوسرے کو بھول جانا لیکن جب بیوی اتی ہے تو اسے شوہر کی توجہ چاہیے ہوتی ہے 💯

 محبت چاہیے ہوتی ہے 💯لیکن مرد کے لیے پہلی محبت چھوڑنا بُہت مشکل ہوتا ہے

ہاں بیوی اپنے لیے شوہر کے دل میں خود جگہ بنائے تو شوہر بھول بھی سکتا ہے لیکن بیوی اگر شوہر پر بلاوجہ شک کرے گی..

 بات بات پر طنز کرے گی جھگڑا کرے گی…

 تو وہ اور بغاوت کرے گا مرد کو وقت چاہیے ایک نئے انسان کے ساتھ اتنا آسان نہیں ہوتا رِشتہ نبھانا ۔اور تم اچانک یا زبردستی بیوی سے محبوبہ نہیں بن سکتی اس کے لیے تم شوہر کے دل میں جگہ بناؤ ❤️

 یاد رکھیں عورت مرد کو غصے میں کنٹرول نہیں کر سکتی پیار سے سمجھا سکتی ہے..

 یا پھر صبر کر لے  یا اگنور کرنا شروع کر دے…

 میں نے اسکو  سمجھایا سب سے پہلے تو اس کا موبائل چیک کرنا بند کرو…

 اس سے سوال جواب بند کرو ..

اس کے آگے پیچھے پھرنا بند کرو ۔

۔جب وہ گھر آئے اُسے کپڑے دو کھانا دو…

 اور چپ چاپ اپنے باقی کے کام کرو

 شوہر کو گھر والوں کے سامنے ذلیل مت کرو تمہارے اس عمل سے وہ تم سے مزید دور ہوتا چلا جائے گا

 پھر کیا کروں گی تم فیصلہ کر لو اپنے بھائی بھابیوں کے گھر بیٹھ کر ذلت سہنی ہے یا شوہر کے گھر عزت سے رہنا ہے

۔کیوں کہ اس میں اور کوئی عیب نہیں اچھا کما رہا ہے کیر کرتا ہے تمھارے میکے والوں سے اچھی طرح بات کرتا ہے بس تم صبر کرو اس دن کے بعد اس نے وہی کیا جو میں نے سمجھایا تھا ..

اس کے شوہر نے نوٹ کیا اب یہ بحث بھی نہیں کرتی موبائل بھی چیک نہیں کرتی اور چپ رہتی ہے یقین کریں اس نے خود ہی معافی مانگ لی اور وعدہ کیا اب وہ مزید رابطہ نہیں کرے گا

الحمدُ للہ بُہت اچھا ہے اس کا شوہر اُسکی تمام ضرورتیں پوری کرتا ہے میں نے اسکو کہا تھا اپنے شوہر کو اس کے ماں باپ کی خدمت کرنے سے کبھی منع مت کرنا

تمھارے اس عمل سے تم خود خسارے میں رہو گی

تو ڈاکٹر نبیہ صاحبہ بُہت کمزور نکلی آپ آپ کے مشورے سے اج وہ لڑکی اپنی زندگی میں خوش ہے عیش کر رہی ہے اور آپ شوہر کی بیوفائی برداشت ہی نہیں کر پائی آپ اپنے شوہر کو غلام بنا کر ساتھ رکھنا چاہتی تھی بس 🙏

اپنا گھر خراب کر لیا کوئی بھی عزت دار خاندان برداشت نہیں کر سکتا گھر کی لڑائی کا شوشل میڈیا پر تماشا بنایا جائے تم نے اپنے شوہر کو ذلیل و رسوا کر دیا

شک کرتی رہی ارے صبر تو کرتی اتنا ہی شوہر ظالم تھا

تو پولیس کو اطلاع دیتی

وہی آپکو انصاف دلوا سکتے تھے

آپ شوہر کو ماں باپ سے چھین کر لے گئی

پھر یہ بھی چاہا وہ اُن سے ملے بھی نہ

مرد کو پردے میں رہنے والی گھریلو عورت ہی اچھی لگتی ہے ہر وقت ساتھ چپکنے والی عورت سے مرد اُکتا جاتا ہے اچھے خاندان کی عورتیں بُہت کچھ برداشت کر جاتی ہیں تبھی تو گھر بستے ہیں 💯

ورنہ ہر عورت ہر مرد میں عیب ڈھونڈھنا شروع کرنے لگی تو سب کنواری رہ جائیں

 یہ کہانی بہت سے گھروں کی ہے ❤️

اللّٰہ آپ  سب سسٹر کا گھر آباد رکھے آمین

#شادی_کی_زندگی

#صبر_اور_حکمت

#شوہر_اور_بیوی

#رشتے_کیسے_بچائیں

#شک_نہیں_بھروسہ

#گھر_بسانا

#بہن_کا_مشورہ

#مرد_کی_فطرت

#محبت_سے_دل_جیتیں

#اللہ_گھر_میں_برکت_دے

#طلاق_نہیں_اصلاح

#خاموشی_کی_طاقت

Loading