Daily Roshni News

بارہ روزہ محافل میلاد زیر اہتمام، پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر دی ہیگ.

بارہ روزہ محافل میلاد زیر اہتمام، پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر دی ہیگ

علامہ سید عرفان شاہ بخاری کا ایمان افروز خطاب جبکہ ناصر الطاف سہروردی،

جاوید عظیمی اور شہزاد علی خان کی نعت خوانی ۔۔۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ رپورٹ ۔۔۔ جاوید عظیمی ) رب کائنات کے محبوب مکرم، خاتم الانبیاء ، سید المرسلین، احمد مجتبے ، محمد مصطفے ﷺکی اس دنیا میں تشریف آوری کی خوشی میں اسلامی مراکز ، مساجد اور عشاقان رسول کے گھروں میں میلاد النبی ﷺکی بابرکت تقریبات کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان اسلامک اینڈ  کلچرل سینٹر دی ہیگ کی جامع مسجد میں بارہ روزہ محافل میلاد کا انعقاد روزانہ کی بنیادی پر جاری و ساری ہے ۔ گزشتہ دنوں بروز جمعرات 20 اگست 2026کو مذکوره مرکز کی انتظامیہ  میاں  عاصم محمود،چوہدری اقبال ،چوہدری اشفاق احمد، چوہدری محمد الیاس اور راجہ عابد حسین نے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا ۔ تقریب میں پاکستان سے تشریف لائے ہوئے عالم دین علامہ سید عرفان شاہ بخاری نے  خصوصی طور پر شریک ہوئے اور میلاد النبی ﷺکے سلسلہ میں علمی اور فکری انداز میں روشنی ڈالتے ہوئے ایمان افروز خطا  کیا ۔ خصوصی نعت خوانی میں پاکستان کے نامور نعت خواں ناصر الطاف سہروردی نے اپنی دلنشین آواز میں نعتیہ کلام پڑھ کر عشاقان رسول کے قلوب و اذہان کو محبت رسول سے منور کیا۔ تقریب کے دوران علمی، روحانی سلسلہ عظیمیہ کے روحانی اسکول مراقبہ ہال ہالینڈ کے نگران  محمد جاوید عظیمی نے معروف نعتیہ کلام ہوگا بیڑا پار پیش کر کے حاضرین کے قلوب کو روشن کیا۔ معروف سنگر اور نعت خواں شہزاد علی خان نے اپنی خوبصورت اورسحر انگیز آواز میں بارگاہ رسالت مآبﷺ میں نعت کی صورت میں  محبتوں کے پھول نچھاور کئے۔

محمد شفیق چیمہ نے محبت بھرے انداز میں تقریب کی نظامت کر کے  شرکا کے دلوں کو گرمایا ۔

متذکرہ مسجد کے امام و خطیب علامہ سید عرفان شاہ نوشاہی نے اثر انگیز اجتماعی دعا کروائی . مذکورہ میلاد کی تقریب کا آغاز اللہ تعالٰی  کی آخری آفاقی مقدس کتاب قرآن مجید کی تلاوت سے قاری محمد علی نے کیا۔ پروگرام کے اختتام پر حاضرین کی تواضع لنگر محمدی سے کی گئی۔

یاد رہے اس بابرکت تقریب میں ایمسٹرڈیم سے  غوثیہ  مسجد کے خادم اعلیٰ ملک مسعود  الرحمن ٰکلیامی اور مسجدالکرم کے صدر چوہدری مختار بھی شریک ہوئے۔

Loading