بیرسٹر سلطان محمود مرحوم کے لئے ایصال ثواب کی تقریب
۔ 8 فروری نماز ظہر تامغرب پاکستان اسلامک اینڈ
کلچرل سینٹر دی ہیگ میں منعقد ہوگی ۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل — جاوید عظیمی) دی ہیگ کی معروف سماجی ، سیاسی شخصیت اور کشمیر پیس کونسل نیدرلینڈز کے صدر راجہ زیب خان ، جنرل سیکرٹری راجہ فاروق حیدر ، سینئر نائب صدرراجہ قمر زیب خان اور دیگر اراکین کی جانب سے آزاد جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعظم اور صدر بیرسٹر سلطان محمود مرحوم کی روح کو ایصال ثواب نذر کرنے کے لئے بروز اتوار 8 فروری 2026 نماز ظہر سے نماز مغرب تک پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر دی ہیگ میں فاتحہ خوانی اور دعائیہ تقریب منعقد کی جارہی ہے ۔ پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے حضرات سے شرکت کے لئے التماس کی جاتی ہے۔