Daily Roshni News

بیلجیم میں قومی ہاکی ٹیم کے اعزاز میں پاکستان ایمبیسی کی تقریب، سفیر پاکستان رحیم حیات قریشی نے کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی

بیلجیم میں قومی ہاکی ٹیم کے اعزاز میں پاکستان ایمبیسی کی تقریب، سفیر پاکستان رحیم حیات قریشی نے کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی

برسلز(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )بیلجیم میں پاکستان ہاکی ٹیم کے اعزاز میں پاکستان ایمبیسی کی جانب سے ایک پروقار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات، سفارتی حکام اور قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

تقریب میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کا پرتپاک استقبال کیا اور نوجوان کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں پاکستان کا روشن مستقبل قرار دیا۔

اس موقع پر پاکستان ہاکی ٹیم کے چیف کوچ منظور الحسن نے پاکستان ایمبیسی اور سفیر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بیلجیم پہنچنے کے بعد سے پاکستانی سفارتی عملے نے ٹیم کی محبت، خلوص اور پیشہ ورانہ انداز میں میزبانی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایئرپورٹ پر آمد سے لے کر آج تک پاکستان ایمبیسی نے ٹیم کی بھرپور رہنمائی اور دیکھ بھال کی ہے جبکہ کھلاڑیوں کو عزت، محبت اور حوصلہ افزائی فراہم کی گئی، جس پر پوری ٹیم سفیر پاکستان رحیم حیات قریشی اور ایمبیسی کی شکر گزار ہے

Loading