Daily Roshni News

جاوید عظیمی کی سالگرہ کے موقعہ پر چوہدری اختر (امریکہ) کی مبارکباد۔

ہالینڈ، روشنی نیوز کے چیف ایڈیٹر جاوید عظیمی کی سالگرہ کے موقعہ پر

چوہدری اکرام کے کزن چوہدری اختر (امریکہ) کی صمیم قلب سے

مبارکباد اور نیک تمناؤں کے ساتھ دعائیہ کلمات

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔نیوز ڈیسک) گزشتہ دنوں بروز ہفتہ 12 ستمبر 2026 فرینڈز آف روشنی فورم کے زیر انتظام و انصرام روشنی نیوز کے چیف ایڈیٹر محمد جاوید عظیمی کی سالگرہ روٹردیم کے ترکی ریسٹورنٹ میں  انتہائی جوش و خروش اور دھوم دھام سے منائی گئی ۔ متذکرہ فورم کے شعبہ لذت کام و دہن کے کو آرڈینیٹر چوہدری اکرام الحق کے امریکہ میں مقیم چوہدری اختر نے جاوید عظیمی کی سالگرہ کے مسرت موقعہ پر صمیم قلب سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی صحت و تندرستی اور طویل العمری کے لئے دعائیہ کلمات بھی ادائے ۔ ۔ یاد رہے چوہدری اختر 2025 میں پاکستان جاتے ہوئے کچھ وقت کے لئے ہالینڈ میں اپنے کزن چوہدری اکرام کی رہائش گاہ پر قیام پزیر ہوئے تھے۔ اِس دوران جاوید عظیمی نے ان سے خصوصی ملاقات بھی کی تھی ۔

Loading