جدہ میں سعودی اتحاد کا چوتھا منصوبہ بندی اجلاس ہوا،جس میں خلیج عدن،آبنائے باب المندب اور بحیرۂ احمر سمیت اہم عالمی آبی گزرگاہوں میں بحری آمدورفت یقینی بنانے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں دوست ممالک کے 154بحری کمانڈرز اور سفیروں نےشرکت کی،سعودی کمانڈرعبداللہ بن سالم الشہری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بین الاقوامی آبی گزرگاہوں کا تحفظ اجتماعی ذمہ داری ہے،عالمی بحری سلامتی کولاحق ہرخطرےکا سدباب کیاجائےگا،کثیرملکی بحری دفاعی اتحاد کی آپریشنل صلاحیت مکمل طور پر بحال ہے۔
دوسری جانب یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سےسعودی عرب کو مسلسل خطرات کا سامنا ہے،سعودی سول ڈیفنس نےایک ہی رات میں دو مرتبہ الرٹ جاری کیا،تاہم خطرہ ٹلنے کےبعد دونوں الرٹس واپس لے لیے گئے۔
جمعےکی رات دارالحکومت ریاض سمیت جدہ، الخرج، طائف اور جازان میں خطرے کے الرٹ جاری کیے گئے تھے،سعودی وزارت داخلہ نےشہریوں اور مقیم افراد کو ہدایت کی ہے کہ پیغامات یا معلومات شیئر کرنے سے پہلے ان کی تصدیق ضرور کریں
![]()

