Daily Roshni News

جنڈ / کوہاٹ : *پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بین الصوبائی علاقے جنڈ اور خوشحال گڑھ پل ، کوہاٹ کے قریب بہادر شہری نے اپنی جان قربان کر کے مقامی آبادی کو بڑی تباہی سے بچا لیا* ۔

جنڈ / کوہاٹ : *پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بین الصوبائی علاقے جنڈ اور خوشحال گڑھ پل ، کوہاٹ کے قریب بہادر شہری نے اپنی جان قربان کر کے مقامی آبادی کو بڑی تباہی سے بچا لیا* ۔

پاکستان (  ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل  ۔۔۔۔۔۔  خصوصی مندوب  ۔۔۔۔۔۔  طاہر لطیف  )تفصیلات کے مطابق، جنڈ اور خوشحال گڑھ پل ، کوہاٹ کے قریب ایک مشتبہ شخص (*خارجی دہشت گرد*) کھیتوں کے راستے بڑھ رہا تھا، جسے *ضلع اٹک کی تحصیل جنڈ کے گاؤں منکور کے رہائشی ، لیاقت* نے روک کر اس کی شناخت پوچھی-

*خودکش حملہ آور نے  بوکھلاہٹ میں خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں بہادر شہری لیاقت موقع پر شہید ہو گئے جبکہ حملہ آور  خوارجی بھی جہنم واصل ہو گیا* –

شہید لیاقت *پاکستان ریلوے کا ریٹائرڈ ملازم* تھا-

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دہشت گرد خارجی کا مقصد بین الصوبائی علاقے میں واقع حساس چیک پوسٹ تک پہنچنا تھا، تاہم شہری کی بروقت بہادری نے بڑے جانی نقصان کو روک دیا-

 *شہید لیاقت نے دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر نہ صرف چیک پوسٹ بلکہ اردگرد موجود متعدد قیمتی جانوں کو بھی بچایا* –

یہ واقعات اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ افغان طالبان کی سرپرستی میں خوارج شہریوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم افواج ، پولیس اور بہادر عوام ان کے ناپاک عزائم کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بنے ہوئے ہیں –

*قوم شہید لیاقت کی قربانی کبھی نہیں بھولے گی- شہید لیاقت جیسے بہادر شہری پاکستان کا اثاثہ ہیں-*

Loading