حج تربیتی سمینار، جامع مسجد غوثیہ کے زیر اہتمام
۔14 مئی 2026 کو ہوگا ۔ پیر سید بلال چشتی اجمیر شریف (انڈیا)
مہمان خصوصی ہوں گے، جبکہ صدارت حافظ عمران کریں گے۔
ہالینڈ(ڈیلی روشتی نیوز انٹرنیشل ۔۔۔جاوید عظیمی ) دنیا بھر کے مختلف ممالک سے فرزندان توحید حج کی ادائیگی کے لئے حجاز مقدس روانہ ہو رہے ہیں۔ روانگی سے قبل انھیں مساجد اور اسلامی مراکز میں حج ادائیگی کی بنیادی تربیت دینے کے لئے تقریبات منعقد کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اس سلسلے میں ہالینڈ کے شہر ایمسٹر ڈیم کی جامع مسجد کے زیر انتظام و انصرام حج تربیتی سیمینار بروز جمعرات 14 مئی 2026 کو شام چھ بجے منعقد ہوگا۔مذکورہ سیمینار کے لئے جگر گوشہ سلطان الہند پیرسید بلال حسین شاہ چشتی اجمیر شریف (انڈیا) والے مہمان خصوصی ہوں گے، جبکہ مسجد کے امام و خطیب حافظ علامہ محمد عمران قادری الجیلانی صدارت کریں گے ۔ سیمینار میں شرکت کے لئے پاکستانی کمیونٹی کی نمایاں شخصیات کو مدعو کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔سیمینار کے اختتام پر مہمانوں کی تواضع لنگر سے کی جائے گی ۔یاد رہے جامع مسجد غوثیہ ایمسٹر ڈیم کے خادم اعلیٰ ملک مسعود الرحمٰن کلیامی کی خصوصی دعوت پرجگر گوشہ سلطان الہند الحاج خواجہ پیر سید بلال حسین شاہ چشتی اجمیر شریف (انڈیا) سمینار میں خصوصی شرکت فرمائیں گے۔
![]()

