Daily Roshni News

حج تربیتی سیمینار، غوثیہ مسجد ایمسٹرڈیم کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا۔

حج تربیتی سیمینار، غوثیہ مسجد ایمسٹرڈیم کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا۔

 مقررین نے اپنے حج تجربات بیان کئے ، جبکہ کمیونٹی سینٹر دی ہیگ کی

 انتظامیہ اور سید بلال حسین چشتی سجادہ نشین( درگاہ اجمیر شریف)

کی خصوصی شرکت نے رونق دوبالا کر دی۔۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ رپورٹ۔۔۔ جاوید عظیمی) جامع مسجد غوثیہ ایمسٹر ڈیم کی انتظامیہ بلخصوص خادم اعلیٰ ملک مسعود الرحمن کلیامی  اسلامی مہینوں کی نسبت سے تقریبات کا انعقاد کرنے اور ہالینڈ کے مختلف شہروں سے کمیونٹی کی شخصیات کو مدعو کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ گزشتہ دنوں ،جمعرات 14 مئی 2026کو مذکورہ مسجد کے زیر اہتمام حج تربینی سیمینار برائے نئے عازمین حج کو بنیادی معلومات فراہم کرنے کے لئے منعقد کیا گیا۔  اس پروقار تقریب کا آغاز تلاوت قرآن سے علامہ حافظ محمد عمران قادری الجیلانی نے کیا نعت شریف حاجی  مجید  سلیمان نے پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔ غلام حسین کیانی ، حاجی خورشید مغل، سہیل ادریس، میاں عاصم محمود اور آغا علی رضا محسن نے اپنے حج ادائیگی کے تجربات کی روشنی میں نئے حجاج کرام کو معلومات فراہم کیں۔ تاہم اسلامک سینٹر روٹرڈیم کے امام و خطیب ڈاکٹر محمد اشفاق نے حج کے اہم ارکان اور ان کی دائیگی کے سلسلے میں  تفصیلی  روشنی  ڈالی ۔سیمینار کے دوران  خادم اعلیٰ ملک مسعود نے تمام شرکا، کمیونٹی سینٹر دی ہیگ کی نو منتخب انتظامی کمیٹی کے تقریب میں موجود عہدیداران صدر میاں عاصم محمود ، ایڈیشنل سیکرٹری سیکرٹری چوہدری محمد الیاس اور فنانس سیکرٹری راجہ عابد سماجی شخصیت چوہدری اصغر اور سید بلال حسین چشتی سجادہ نشین کو صمیم قلب سے خوش آمدید کہتے ہوئے استقبالیہ کلمات بھی ادا کئے ۔ بعد ازاں روشنی نیوز کے مدیر اعلیٰ محمد جاوید عظیمی کو گفتگو کے لئے مدعو کیا۔

جاوید عظیمی نے کا سمینار کے شرکا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ حج صبر اور مشقت کا دوسرا نام ہے۔ بعد ازاں جاوید عظیمی نے حضرت خواجہ معین الدین چشتی ؒ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ایک واقعہ بیان کیا جس میں رسول محتشم ﷺنے عالم رویا میں آپ کو اجمیر شریف جانے کی ہدایت فرمائی۔حضور داتا گنج بخش ؒکے مزار پر کئے جانے والے مجاہدات، مراقبات اور مشاہدات کا تذکرہ کیا جس کے بعد آپ ؒ نے  تاریخی کلمات ادا کئے

گنج بخش فیض عالم مظہر نور خدا

ناقصاں راہ پیر کامل کا ملاں راہ رہنما

جگر گوشہ سلطان الہند سید بلال حسین چشتی نے اپنے خطاب میں روحانی علوم کے اسرار رموز، اور اولیائے کرام کی عظمت شان بیان کرتے ہوئے سلسلہ چشتیہ  کےمعروف بزرگوں کا ذکر جمیل بھی کیا ۔ گفتگو کے دوران آپ نے حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ کی کراماتاور آپؒ کے مزار پر  حاضری دینے والے زائرین کی عقیدت پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی ۔

تقریب کے دوران آپ نے اجتماعی دعا بھی کرائی گفتگو کے اختتام پر مسجد غوثیہ ایمسٹر ڈیم کی انتظامیہ  کا مدعو کرنے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جبکہ ہالینڈ میں اپنے میزبانوں سکندر حیات تارڑ اور عبدالحادی کا بھی ذکر خیر کیا ۔ نماز عصرمسجد کے امام و خطیب علامہ حافظ محمد عمران کی قادری کی امامت میں ادا کی گئی اختتام پر مساجد کی تاریخ کا سب ے بڑا بارہ سے زائد مختلف انواع و اقسام کے کھانوں پر مشتمل بفٹ مہمانوں کے لذت کام دہن کو تسکین پہنچانے کے لئے بہترین انداز میں سجایا گیا ، جس کا انتظام و انصرام خادم اعلیٰ ملک مسعود نے بڑی محبت اور محنت شاقہ سے کیا تھا۔

Loading