حوثی نےسعودی عرب کے شہر نجران پر حملہ کردیا،حملے میں 11 شہری زخمی ہوگئے،جن میں 7 سعودی، ایک یمنی، 2 مصری اور ایک پاکستانی شہری شامل ہے۔
سعودی قیادت نےحوثی حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہیں خطے کے امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔
سعودی حکام نے کہا ہےکہ ایران حامی گروہ سعودی عرب پرحملے کی تیاری کررہی ہے،عراقی ملیشیا اور حوثی پاسداران انقلاب کی رہنمائی میں حملہ کرسکتےہیں۔
سعودی انٹیلی جنس کےمطابق ڈرونز اورمیزائلوں کی نقل و حرکت دیکھی ہے،توانائی تنصیبات،بندرگاہیں اورہوائی اڈے کونشانہ بنائے جانےکاخدشہ ہے۔
سعودی حکام کا کہنا ہےکہ کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا،ایران سمیت تمام فریقوں سے سفارتی رابطےجاری ہیں،مذاکرات درست سمت میں آگے بڑھتے دکھائی دے رہے ہیں۔
![]()
