Daily Roshni News

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ جاری جنگ کے جلد خاتمے کیلئے پر امید

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ جاری جنگ کے جلد خاتمے کیلئے پر امید

انٹرنیشنل (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے ایران کے ساتھ جاری جنگ جلد ختم ہو جائے گی کیونکہ ایران زیادہ دیر تک یہ جنگ جاری رکھنے کی پوزیشن میں نہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مجھے نہیں لگتا کہ ایران زیادہ دیر تک اس جنگ کا بوجھ اٹھا سکے گا۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ امریکی فوج کو بعض اقسام کے ہتھیاروں کی دستیابی میں مشکلات کا سامنا ہے تاہم جدید اسلحہ کے ذخائر لامحدود ہیں، کچھ ہتھیاروں کی مقدار محدود ہے۔

واضح رہے کہ امریکا اپنی دفاعی پیداوار میں اضافہ کر رہا ہے اور پیٹریاٹ اور ٹوماہاک میزائلوں سمیت مختلف ہتھیاروں کی تیاری کے لیے نئے پیداواری پلانٹس قائم کیے جا رہے ہیں۔

Loading