حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی کردی۔
پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 59 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 25 پیسے فی لیٹر کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 346 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 10 نومبر تک رہے گا، جبکہ 9 نومبر کو سرکاری تعطیل کے باعث موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔