خوشبو اور یاداشت

خوشبو اور یاداشت

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )خوشبو سونگھنے سے یادداشت بہتر ہوتی ہے- ایک دلچسپ سائنسی تحقیق کے مطابق، انسان کی سونگھنے کی حس (Sense of Smell) کا دماغ اور یادداشت سے گہرا تعلق ہے- اس کی وجہ یہ ہے کہ سونگھنے کا نظام دماغ کے ان حصوں سے براہِ راست جڑا ہوتا ہے جو یادداشت، سیکھنے اور جذبات کو کنٹرول کرتے ہیں- تحقیق میں دیکھا گیا کہ رات کو سوتے وقت قدرتی خوشبوئیں مثلاً گلاب، مالٹے اور لیونڈر کی خوشبو، سونگھنے سے بڑی عمر کے افراد کی یادداشت پر مثبت اثر پڑ سکتا ہے- تحقیق میں شرکاء کو چھ ماہ تک رات کے وقت مختلف خوشبوؤں سے متعارف کرایا گیا اور نتائج میں یادداشت اور سیکھنے سے متعلق ٹیسٹوں کی کارکردگی میں نمایاں بہتری دیکھی گئی- محققین نے دماغی سرگرمی اور یادداشت سے متعلق اعصابی رابطوں میں بہتری کے امکانات بھی ظاہر کیے- خوشبو صرف ہمیں ماضی کی یادیں ہی نہیں دلاتی بلکہ ممکن ہے کہ نیند کے دوران دماغی صحت اور یادداشت کو بہتر بنانے میں بھی مدد دے- #دماغ #سائنس_اور_کائنات