Daily Roshni News

سجادہ نشین پیر محمد نقیب الرحمن نے معرکہ حق کی عظیم فتح پر افواج پاکستان اور پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعائیہ کلمات بھی ادا کئے ۔

دربار عید گاہ شریف کے سجادہ نشین پیر محمد نقیب الرحمن نے معرکہ حق کی عظیم فتح پر افواج پاکستان اور پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعائیہ کلمات بھی ادا کئے ۔

راولپنڈی  (  ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل  ۔۔۔۔۔۔  میر مختار میر  ) دربارِ عالیہ عید گاہ شریف کے سجادہ نشین و عالمِ اسلام کے ممتاز مذہبی و روحانی پیشوا پیر محمد نقیب الرحمن نے کہا ہے کہ 10 مئی کے یوم کو تحدیث نعمت کے طور پر یاد کرتے ہوئے رب کریم کا شکر بجا لاتے ہیں کہ اس  روز ربِ رحمان نے افواج پاکستان اور پوری پاکستانی قوم کو عظیم کامیابی عطا فرمائی اور غیبی مدد کا نزول فرمایا ۔آپریشن بنیان المرصوص میں افواج پاکستان کی تاریخی کامیابی پر ہماری بہادر افواج اورپوری قوم  مبارکباد کی مستحق ہے-وطن عزیز پاکستان کی سلامتی اور بقا ء ہمیں اپنی جان سے بڑھ کر عزیز ہے کیونکہ اِس مملکت سے ہمارے تعلق کی بنیاد کلمہ طیبہ ہے۔ ہم اپنی بہادر بری، فضائی اور بحری افواج اور اپنے سپہ سالار فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کو خراج عقیدت و محبت پیش کرتے ہیں جنہوں نے وطن ِعزیز پاکستان  کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے اور ثابت کیا ہے کہ جب بھی اُمت مسلمہ اللہ تعالیٰ پر توکل کر کے،اللہ تعالیٰ کے دیے گئے نظام پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اور حضور نبی رحمت  ﷺ کی سنت مبارکہ پر عمل کرتے ہوئے دشمن پر حملہ آور ہوں گے تو ہمیشہ کامیابی اِس کے قدم چومے گی۔ہماری بہادر افواج نے ثابت کیا ہے کہ وہ کربلا و بدر والی عظیم ہستیوں کے ماننے والے اور وارث ہیں اور ہمیشہ حق کی سر بلندی کی خاطر سیسہ پلائی دیوار بنے رہیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز عیدگاہ شریف میں منعقدہ ہفتہ وار  درس حدیث پاک  کی  محفل سے خطاب کے دوران کیا۔محفل کے اختتام پر پیر محمد نقیب الرحمن نے وطن ِ عزیز کی سلامتی خوشحالی ترقی،افواجِ پاکستان کی سربلندی، اتحاد بین المسلمین اورفلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی ظلم و بر بریت سے نجات و آباد کاری کے لئے خصوصی دعا کی۔

Loading