دنیا کی تین بڑی طاقتوں کے سربراہ پہلی بار ایک میز پر بیٹھنے کیلئے تیار

دنیا کی تین بڑی طاقتوں کے سربراہ پہلی بار ایک میز پر بیٹھنے کیلئے تیار

چین، روس اور امریکا کے سربراہان کے درمیان پہلی سہ فریقی ملاقات کی تیاریاں جاری ہیں۔

چین نے صدر شی جن پنگ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے تاریخی سہ فریقی سربراہ اجلاس کی تصدیق کردی۔ چینی وزارت خارجہ کے مطابق تینوں صدور 19 نومبر کو چین کے شہر شینزن میں ملاقات کریں گے۔

یہ اہم ملاقات 18 اور 19 نومبر کو ہونے والے ایپیک سربراہ اجلاس کے موقع پر ہوگی۔ چینی وزارت خارجہ نے ملاقات کا باضابطہ ایجنڈا جاری نہیں کیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق تینوں عالمی رہنماؤں کے درمیان اہم علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر بات چیت متوقع ہے۔