مشرق وسطیٰ میں پھر جنگ کے بادل منڈلانے لگے۔
امریکی طیارہ بردار بحری جہاز روز ویلٹ مشرق وسطیٰ پہنچ گیا ۔ بحری جہاز روز ویلٹ کی سینٹ کام کے زیرِانتظام علاقے میں آمد کی تصدیق بھی ہوگئی ہے۔
مشرق وسطیٰ میں پہلے ہی دو امریکی طیارہ بردار بحری بیڑے موجود تھے ۔ بحری بیڑوں کی مجموعی تعداد 3 ہوگئی۔
قبل ازیں پارلیمنٹ سے خطاب میں ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ اگر امریکا نے ایران کے خلاف کوئی نئی فوجی کارروائی کی تو جنگ کا دائرہ اور مقام ایران کی مسلح افواج طے کریں گی۔
باقر قالیباف نے کہا کہ ہمارے لیے اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ امریکہ مذاکرات کرنا چاہتا ہے یا جنگ۔ اگر اس بار امریکی کوئی غلطی کرتے ہیں تو جنگ کا جغرافیہ ایران کی مسلح افواج کی صلاحیت اور ارادہ طے کرے گا۔ نئی جنگ کا دھواں بہت سے لوگوں کی آنکھوں میں جائے گا۔