دنیا کے ہر چوتھے شخص کو خطرہ
کہیں آپ بھی ان میں شامل تو نہیں
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ دنیا کے ہر چوتھے شخص کو خطرہ)زندگی حرکت کا نام ہے۔حرکت کا تعطل موت ہے۔“ورزش،جسمانی معمولات زندگی کے لیے ضروری ہوتی ہے۔فطری ورزشوں کی کمی،جسمانی کمزوری اور بیماریوں کے اسباب میں سے ایک اہم ترین سبب ہے۔عالمی ادارہ صحت نے168ممالک میں کیے گئے سروے کے بعد کہا ہے کہ دنیا کی ایک تہائی آبادی یعنی ایک ارب40کروڑ افراد ضرورت کے مطابق جسمانی ورزش نہیں کرتے۔
ان لوگوں میں امراض قلب،ذیابیطس اور مختلف نوعیت کے سرطان لاحق ہونے کا خطرہ ہے۔

19سے64سال کی عمر کے افراد کے لیے ورزش کی ہدایات
کتنی ورزش کرنی چاہیے․․․․․؟صحت مند رہنے کے لیے ہر ہفتے ڈھائی گھنٹے ”معتدل ورزش“یا پھر75منٹ سخت ورزش کرنی چاہیے۔ہفتے میں کم سے کم دو دن ایسی ورزش کرنی چاہیے جس سے جسم کے پٹھوں میں کھچاؤ ہو۔
زیادہ دیر بیٹھنے والے دن کے مختلف اوقات ہلکی پھلکی ورزش کرتے ہیں۔متعدل ورزش کیا ہے․․․․؟تیز چلنا،ہلکی تیرا کی ،ہموار یا پھر اونچائی کی جانب سائیکل چلانا ،ٹینس کھیلنا،باغ میں گھاس کاٹنا ،بائیکنگ کرنا،والی بال اور باسکٹ بال کھیلنا،متعدل ورزش ہے۔سخت ورزش کون کون سی ہیں․․․․․؟جو گنگ یا تیز دوڑنا،تیز سوئمنگ کرنا،تیز سائیکل چلانا،فٹ بال،رگبی،رسی کو دنا،ہاکی کھیلنا اور مارشل آرٹس وغیرہ سخت ورزشیں ہیں۔
پٹھوں کو مضبوط بنانے والی ورزش
سروے کے مطابق زیادہ آمدن والے ممالک جیسے امریکہ اور برطانیہ میں سنہ2001میں غیر متحرک افراد کی تعداد 32فیصد سے بڑھ کر اب37فیصد ہو گئی ہے جبکہ کم آمدن والے ممالک میں یہ شرخ16فیصد ہے۔غیر متحرک وہ لوگ قرار دیے گئے جو ہفتے میں75منٹ سخت یا تقریباً150منٹ متعدل ورزش نہیں کرتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ زیادہ آمدن والے ممالک میں آرام دہ ملازمتیں ،مشاغل اور
گاڑیوں پر آمد ورفت کی وجہ سے آرام طلبی بڑھی ہے۔







