ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )خواتین میں پھیلنے والے مرض پولی سسٹک اوریز سنڈروم (PCOS) کی بنیادی وجہ ہارمون کا عدم توازن ہے۔
PCOS کی وجوہات لڑکیوں اور عورتوں میں PCO ہونے کی کئی وجوہات ہیں۔ ان میں کھانے کی عادات اور غذا کی بڑی اہمیت ہے۔ آج کل لڑکیاں فاسٹ فوڈ کا زیادہ استعمال کرتی ہیں۔ بعض فاسٹ فوڈ زیادہ تر غیر معیاری تیل میں بنائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے لڑکیاں اور خواتین PCO کے ساتھ ساتھ کئی امراض میں مبتلا ہو سکتی ہیں۔
موجودہ دور میں کئی امراض کی ایک بڑی وجہ تیز رفتار سے بڑھوتری پانے والی مرغیوں کو بھی سمجھا جارہا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ کمرشل بنیادوں پر زیادہ تیز رفتاری سے پروڈکشن اور گوشت کے زیادہ حصول کے لیے بعض فارمر زمرغیوں کو غیر معیاری فیڈز کھلا رہے ہیں۔ مرغیوں کے غیر معیاری فیڈز میں انتہائی مضر صحت جز آرسینک (Arsenic) کی موجودگی کا انکشاف بھی ہوا ہے۔
آرسینک کی وجہ سے انسانوں کو کینسر بھی ہو سکتا ہے۔ مچھلیوں کی فارمنگ میں بھی غیر معیاری فیڈز استعمال کی جائیں تو ایسی مچھلیوں پر مشتمل انسانی غذائیں صحت کے لیے مفید نہیں بلکہ مضر ہو سکتی ہیں۔ سفید شکر ، مصنوعی فروٹ جو سز، غیر معیاری فوڈ کلر ز اور پری زرویٹوز (Preservatives) کا زیادہ استعمال بھی کئی امراض کا
سبب بن رہا ہے۔
پی سی او کا ایک قدرتی علاج
لیموں کے رس کے ساتھ گرم پانی پینانہ صرف وزن کو کم کرتا ہے، بلکہ یہ پی سی او ایس سے بھی محفوظ رکھتا ہے، لیموں میں شامل اجزاء خواتین کے اندرونی نظام کو ان اثرات سے محفوظ رکھتے ہیں۔
کاربوہائیڈریٹ غذائیں :کاربوہائیڈریٹ غذا سے مراد ایسی غذا ہے جس میں نشاستہ ہو، مثلا تلے ہوئے آلو، چاول وغیرہ، اچھی صحت کے لیے ضروری ہے کہ آلو ، چاول اور دیگر نشاستے دار اشیاء کو معیاری تیل میں تلا جائے۔ غیر معیاری تیل میں بنائے گئے فرنچ
رسولی کا روحانی علاج
کئی اقسام کی رسولیوں کا علاج تو صرف آپریشن ہی ہے۔ البتہ بعض گلٹیوں اور رسولیوں کے لیے قدرتی ند نسخوں کے مفید اثرات سامنے آئے ہیں۔ الحمد لله … ! کئی مریضوں کو اللہ نے شفاء دی ہے۔
مشتمل چند
محترم خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب اپنی کتاب ”روحانی علاج میں لکھتے ہیں کہ ….
(دائروں کے بیچ میں نقطہ لگا کر اسے اس طرح کاٹیں کہ کر اس بن جائے) کاغذ یا پلیٹ پر زرد رنگ یا زعفران اور عرق گلاب سے لکھ کر پیا جائے۔ یہ روحانی علاج ڈاکٹری علاج کے ساتھ ساتھ کیا جائے۔
فرائز ، برگر اور دیگر نشاستہ دار غذائی اشیاء سے کئی امراض میں مبتلا ہونے کے خدشات ہیں۔
اناج سے تیار شدہ غذا کھائیں
بیماریوں سے محفوظ رہنے اور اچھی صحت کے لیے ضروری ہے کہ تازہ سبزیوں ، تازه گوشت، اناج، دودھ، دہی اور معیاری روغنیات پر مشتمل غذائیں استعمال کی جائیں۔ اناج سے مراد گندم، جو، جوار، باجرہ ، دالیں
اور بعض پھلیاں ہیں۔
اپنی روزانہ غذاؤں میں صحت کو تقویت دینے والے اناج کو مناسب طریقوں سے شامل رکھنا ضروری ہے۔
سبزیاں کھائیں سبزیاں جتنی زیادہ کھائی جائیں اتنی ہی فائدہ مند ہیں، خواتین
کو یومیہ بنیادوں پر کم سے کم ایک وقت سبزی کھانی چاہیے، ہری اور تازہ سبزیوں کا زیادہ استعمال کئی بیماریوں کے اثرات سے محفوظ رکھتا ہے۔ ایکسرسائیز کو
معمول بنائیں ایکسر سائیز صحت مند زندگی کی ضمانت ہے، پی سی او ایس سمیت دیگر اندرونی بیماریوں کے لیے یو گا اور وزن کو کم کرنے میں مدد 0 گار ایکسر سائیز زیادہ فائدہ مند ہوتی ہیں۔