Daily Roshni News

دین اور دنیا

دین اور دنیا

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )اللہ نے دنیا بناٸی اور اس میں رونق لگانے کے لٸیے اپنی مخلوق کو پیدا کیا اور نظامِ کاٸنات چل پڑا

قرآن میں بار ہا دنیا کا ذکر کیا۔

کہیں تو دنیا کو مکافاتِ عمل کہا گیا ھے اور کہیں اسے مردار کہا گیا ھے

کہیں اسے کھیل تماشا کہا گیا کبھی کہا گیا کہ اسے بنانے کا کوٸی مقصد ھے

آخر یہ دنیا ھے کیا چیز؟

لوگ نماز روزے اور مختلف عبادات کے سوا کیے جانے والے سب کاموں کو دنیاداری ھی قرار دیتے ھیں۔

کیا شادی کرنا

خاندان کے لٸیے رزق کمانا

کاروبار کرنا

بیمار کی عیادت کرنا

یہ سب دنیا داری ھے تو آپکا خیال غلط ھے کیونکہ یہ سب کام تو میرے آقا کریم حضرت محمدﷺ نے بھی کیا۔تو اگر آقاﷺ نے یہ سب کیا ھے تو یقیناََ یہ دنیا نہیں ھے۔۔

کیونکہ شادی سنّت ھےمیرے آقا کی 9 , 11 شادیوں کی روایات ملتی ھیں مختلف جگہوں پہ۔

روزی کے متعلق ارشاد ھے کہ

ہاتھ سے روزی کمانے والا اللہ

روزی کے متعلق ارشاد ھے کہ

ہاتھ سے روزی کمانے والا اللہ کا دوست ھے۔

بیمار کی مزاج پرسی اور جنازہ میں شرکت بھی سنّت سے ثابت ھے۔

تو ھر وہ کام جس کے کرنے سے پہلے اللہ کا نام نہ لیا جاۓ اور نیک نیتی شامل نہ ھو اللہ کی رضا شامل نہ ھو ”دنیا“ کہلاتا ھے۔

حضرت سلطان باھوؒ کا فرمان ھے کہ

ہر وہ چیز جو تجھے اللہ کی طرف جانے سے روکے وہ دنیا ھے۔

پھر دین کیا ھے؟

کیا اللہ اللہ کا وِرد کرتے رہنا دین ھے؟

کیا یا محمدﷺ یا محمدﷺ کہتے رہنے کا نام دین ھے؟

کیا ہر وقت نماز اور قرآن کی تلاوت کرتے رہنے کا نام دین ھے؟

ہرگز نہیں

تو ہر وہ عمل جس کے کرنے کا حکم اللہ اور اسکے رسولﷺ نے دیا اسے خود پہ اسطرح Apply کیا جاۓ کہ ہر عمل آپکی Nature بن جاۓ اور آپ چلتے پھرتے نیکی کی عملی تفسیر بن جاٶ اسے ”دین“ کہتے ھیں۔

اللہ پاک ھم سب کو دنیا سے بچنے اور صِدقِ دل سے دین پہ عمل کرنے کی توفیق عطأ فرماۓ

آمین

Loading