دی ہیگ، یوم اقبالؒ کی سالانہ پروقار تقریب ، زیر اہتمام
پاک ڈچ نیشنل فورم ، 14 نومبر 2026
شام ساڑھے چھ بجے منعقد ہوگی۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ جاوید عظیمی )پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم محب وطن پاکستانی شاعر مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کا یوم ولادت تزک و احتشام سے مناتے ہیں۔ اس موقعہ پر تقریبات منعقد کر کے علامہ اقبالؒ کے افکار اور بالخصوص خودی کےکے فلسفے اور اس کے اسرار و رموز پر روشنی ڈالی جاتی ہے۔ پاک ڈچ نیشنل فورم کی ٹیم ہر سال باقاعدگی سے یوم اقبال ؒکی تقریب تزک و احتشام سے منعقد کرتی ہے۔ مذکورہ فورم کے زیر اہتمام امسال یہ تقریب بروز ہفتہ 14 نومبر 2026 ، شام ساڑھے چھ بجے دی ہیگ کے مقامی ہال میں منعقد ہوگی۔
اس پر وقار تقریب میں شعرائے کرام اور نمایاں علمی شخصیات اپنے اپنے مخصوص انداز میں شاعر مشرق کے افکار اور اشعار پر روشنی ڈالیں گے ۔ متذکرہ تقریب میں داخلہ مفت مگر دعوت نامہ کا ہونا ضروری ہے۔ دعوت نامہ کے حصول کے لئے مجاز حضرات سے رجوع کریں جن کے نام اور رابطہ نمبرز پوسٹر پر نمایاں طور پر درج ہیں ۔ تقریب کے اختتام پر شرکائے تقریب کی تواضع پاکستانی کھانوں سے کی جائے گی۔ انتظامیہ ملتمس ہے کہ وقت کی پابندی کو ملحوظ خاطر رکھیں۔مزید معلومات کے لئے خبر کے نیچے شائع شدہ پوسٹر کا مطالعہ کریں۔