ذیشان امانت علی مرحوم کے ختم قل کی تقریب
منہاج القرآن دی ہیگ میں منعقد کی گئی ، پاکستانی کمیونٹی
کے خواتین و حضرات کی بھر پور شرکت ۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل۔۔۔ جاوید عظیمی) گزشتہ روز بروز منگل 14 جولائی 2026کو حال میں انتقال کر جانے والے ذیشان امانت علی مرحوم کی روح کو ایصال ثواب نذر کرنے کے لئے ختم قل اور دعائیہ تقریب کا منہاج القرآن دی ہیگ میں منعقد کی گئی۔ اللہ تعالیٰ کی آخری آفاقی مقدس کتاب قرآن مجید کی تلاوت کرنے کا شرف قاری عبد الصمدمہروی نے حاصل کیا ، جبکہ نعتیہ کلام سعید مہر اور محمد صادق بٹ نے پیش کیا ۔
علامہ احمد رضا نقشبندی نے وسیلے کی جبکہ حافظ علامہ یاسر نسیم نے صبر کی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے اس ضمن میں ایمان افروز واقعات بھی بیان کئے ۔ اجتماعی دعا میں ذیشان امانت علی مرحوم کی بخشش و مغفرت اور درجات کی بلندی ہے اور لواحقین کے صبر جمیل کے لئے بارگاہ الہی میں خصوصی مناجات پیش کیں۔ بعد ازاں کے والد امانت علی چوہان نے تقریب میں شریک خواتین و حضرات کا صمیم قلب سے شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے حق میں دعائیہ کلمات ادا کئے۔ گفتگو کے دوران مزید بتایا کہ میرے صاحبزادے کی تدفین کے موقعہ پر نیدر لینڈز کےشاہی خاندان کے معزز خواتین و حضرات نے بھی موجود تھے۔ شاہی خاندان کے معززین کی شرکت نہ صرف میرے لئے بلکہ پوری پاکستانی کمیونٹی کے لئے اعزاز ہے کہ شاہی خاندان کے معززین ہمارے دکھ درد میں شریک ہوئے۔ اختتام پر حاضرین کی خدمت میں لنگر پیش کیا گیا۔ یادر ہے مذکورہ تقریب میں ری فرینڈز آف روشنی فورم کی کے اراکین نے بھی شرکت کر کے مرحوم کے والد امانت علی چوہان سے اظہار تعزیت اور صبر جمیل کے لئے دعائیہ کلمات بھی ادا کئے۔
خصوصی رپورٹ
محمد جاوید عظیمی / روشنی نیوز
![]()














