ریاض کے سب سے بلند ٹاور پر حوثیوں کا حملہ، ملحقہ عمارتوں کو بھی نقصان

سعودی عرب میں حوثی دہشت گردوں کی یلغار جاری ہے۔ دارالحکومت ریاض میں سب سے بلند ٹاور کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ میں ٹاور پر حملہ کیا گیا جس کی وجہ سے ٹاور کی کئی منزلوں اور ملحقہ عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ سعودی سول ڈیفنس کے مطابق حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

جنوبی علاقے میں بیلسٹک میزائل فائر کیا گیا تاہم سعودی دفاعی اتحادی نے میزائل کو فضا میں ہی تباہ کردیا۔ سعودی حکومت نے سخت ردعمل دیتے ہوئے شہری تنصیبات کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔

سعودی حکام نے خبردار کیا کہ اپنی خودمختاری، قومی اثاثوں اور شہریوں کے تحفظ کیلئے ضروری اقدامات کا حق استعمال کریں گے ۔ حوثیوں کے حملے خطے اور دنیا کی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں۔