Daily Roshni News

سالانہ تقریب آدم ڈے (لندن)۔۔۔زیر اہتمام ، عظیمیہ فاونڈیشن ۔یوکے

سالانہ تقریب آدم ڈے (لندن)

زیر اہتمام ، عظیمیہ فاونڈیشن ۔یوکے

خصوصی رپورٹ ۔۔۔ جاوید عظیمی

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔خصوصی رپورٹ۔۔۔ جاوید عظیمی) سلسلہ عظیمیہ کے بانی و امام سیدنا محمد عظیم برخیا المعروف حضور قلندر بابا اولیاءؒ کے شاگرد رشید خانواده سلسلہ عظیمیہ مرشد کریم الشیخ حضرت خواجہ شمس الدین عظیمیؒ کے خصوصی حکم کی تعمیل میں آدم ڈے کی پروقار تقریب ہر سال با قاعدگی سے تزک و احتشام منعقد کی جاتی ہے ۔ مذکورہ تقریب جس ملک میں بھی منعقد کی جاتی ہے ، بلا امتیاز تمام مذاہب کے مذہبی پیشواؤں کو مدعو کیا جاتا ہے تاکہ وہ حضرت آدم علیہ السلام کی اولاد انسان کو بھائی چارگی، محبت، امن و سلامتی،عزت و تکریم ، یکجتی ، اتفاق اور اتحاد کے عظیم پیغام کی یاد دہانی کروائیں ۔

اس سال آدم ڈے  کی پر وقار تقریب10 اگست 2026 کو عظیمیہ فاونڈیشن کے ٹرسٹی اور صدر محمد علی شاہ عظیمی اور ٹرسٹی عبدالروف عظیمی کی زیر نگرانی منعقد کی گئی ۔ مذکورہ تقریب کا آغاز اللہ تعالٰی کی آخری آفاقی مقدس کتاب قرآن مجید سے عاقب صفدر

نے اپنی سحر انگیز آواز میں کیا۔ پروگرام کے دوران مرشد کریم المعروف حضور اباجی اور سلسلہ عظیمیہ کے موجودہ سربراہ ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی المعروف بھائی جان کے ریکارڈ شدہ ویڈیو پیغامات بھی نشر کئے گئے۔ بین المذاہب ہم آہنگی  کے سلسلے میں  تمام مذہبی پیشواؤں نے اولاد آدم کو محبت بھرے پیغامات تدریس کئے ، جن میں امن و سلامتی ، محبت اور اخوت کے جذبات نمایاں پیش کئے گئے ۔ سالانہ تقریب کے اختتام پر مختلف مذاہب وابستہ  مدعوین کی ان کے پسندیدہ کھانوں سے تواضع کی گئی۔

متذکرہ پروگرام کی نظامت کے فرائض حنا ملک اور اور اطہر رانا نے خوبصورتی سے سر انجام دیئے پروگرام کو دلکش اور منظم بنانے کے لئے وحیده ،مجید ، حارث ،رانا، فرحان علی شاہ، غلام ربانی خان، ذیشان علی شاہ اور ممتاز بیگم نے محنت شاقہ اور محبت سے خدمات سر انجام دئیں ۔ یاد رہے مرشد کریم حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی نے 2003 میں ہر سال باقاعدگی سے 10 اگست کو آدم ڈے پروگرام منعقد کرنے کا حکم صادر فرمایا

تھا۔ آپؒ کے حکم کی تعمیل کا سلسلہ جاری وساری  ہے۔

خصوصی رپورٹ۔۔- محمد جاوید عظیمی نگران مراقبہ ہال ہالینڈ

Loading