Daily Roshni News

سفیر پاکستان سید حیدر شاہ نے نیدرلینڈز کی وزارت زراعت، ماہی گیری، قدرت اور خوراک کے اعلی حکام سے ملاقات کی ۔

سفیر پاکستان سید حیدر شاہ نے نیدرلینڈز کی وزارت زراعت، ماہی گیری، قدرت اور خوراک کے اعلی حکام سے ملاقات کی ۔

ہالینڈ ( ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل  ۔۔۔۔۔۔ خصوصی مندوب  ۔۔۔۔۔۔ میاں عاصم محمود  )سفیر سید حیدر شاہ نے نیدرلینڈز کی وزارت زراعت، ماہی گیری، قدرت اور خوراک کے معیار کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی، جن میں مسٹررالف وین ڈی بیک(ڈائریکٹر برائے بین الاقوامی کاروبار اور خوراکی تحفظ) اور مس مارگریٹ گروننبوم (سینئر پالیسی ایڈوائزر) شامل تھیں۔

ملاقات میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا، خصوصاً زراعت، خوراکی تحفظ، پائیدار زرعی طریقوں اور ایگری بزنس کی ترقی کے شعبوں میں۔ دونوں فریقین نے زرعی سپلائی چین میں جدت، استحکام اور ویلیو ایڈیشن کو فروغ دینے، نیز پائیداری، بدلتے ہوئے معیارات کی پاسداری اور علم کے تبادلے جیسے شعبوں میں تعاون کے مواقع پر بھی گفتگو کی۔

سفیر شاہ نے پاکستان کے جدید، پائیدار اور برآمدات پر مبنی زرعی نظام کو فروغ دینے کے عزم کو اجاگر کیا، اور نیدرلینڈز کے ساتھ شراکت داری کی اہمیت پر زور دیا، جو ایگری فوڈ جدت میں عالمی سطح پر ایک نمایاں مقام رکھتا ہے۔

ڈچ حکام نے اس مثبت پیش رفت کو سراہا اور پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان ایگری فوڈ کے شعبے میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مسلسل مکالمے میں دلچسپی کا اظہار کیا

Loading