ہالینڈ، سید بلال حسین سجادہ نشین (درگاہ اجمیر شریف) کے اعزاز میں
معروف سماجی شخصیت میاں عاصم کا دی ہیگ کے مقامی ریسٹورنٹ میں
عشائیے کا اہتمام، قریبی دوست بھی مدعو کئے گئے ۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔رپورٹ جاوید عظیمی ۔۔۔عکاسی۔۔۔ جاوید بٹ پیارا )روحانی سلسلہ چشتیہ کے معروف صوفی بزرگ خواجہ خواجگان حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری ؒ کی درگاه (انڈیا) کے سجادہ نشین سید بلال حسین چشتی کی دی ہیگ آمد ہوئی ۔پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر میں جمعتہ المبارک کے اجتماع سے خطاب بعد ازاں متذکرہ مرکز کے صدر اور متحرک کاروباری شخصیت میاں عاصم محمود نے معزز مہمان کے اعزاز میں مقامی ریسٹورنٹ میں پُر تکلف عشا ئیے کا اہتمام کیا ۔ مذکورہ عشائیے میں میزبان اول نے اپنے قریبی دوستوں کو بھی مدعو کیا۔جسمانی غذا سے قبل روحانی غذا کے لئے تلاوت قرآن کرنے کا شرف محمد شفیق چیمہ جبکہ نعت شریف کا اعزاز مجتبی خادم حسین بٹ نے حاصل کیا ۔ بعد ازاں مہمان انواع و اقسام کے کھانوں سے محظوظ ہوئے۔معزز مہمان کے ہمراہ ان کے صاحبزادے محمد دانش چشتی اور ایمسٹرڈیم کی نمایاں شخصیات عبدالحادی ، سکندر حیات تارڑ اور جاوید کھوکھر بھی عشائیے میں محو گفتگو رہے۔
سجادہ نشین نے اجتماعی دعا کرائی جبکہ میزبان میاں عاصم نے معزز مہمانوں، قریبی دوستوں اور ساتھیوں کا شرکت کرنے پر صمیم قلب سے شکریہ ادا کیا ۔
یاد رہے کمیونٹی سینٹر آمد پر معزز مہمان کا اخبار ڈیلی روشنی نیوز کے انٹر نیشنل کے چیف ایڈیٹر محمد جاوید عظیمی اور فرینڈز آف روشنی فورم نیدرلینڈز کے اہم رکن اور مستقل قاری چوہدری اکرام الحق نے پر تپاک استقبال کرتے ہوئے استقبالیہ کلمات بھی ادا کئے۔
![]()







