شان پاکستان سپورٹس کلب میونسٹر اور فرینکفرٹ سپورٹس کلب کے درمیان شاندار دوستانہ والی بال میچ۔
جرمنی (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔رپورٹ۔۔۔ رانا رضوان خاں ) جرمنی کے شہر میونسٹر میں شان پاکستان سپورٹس کلب میونسٹر اور فرینکفرٹ فورس سپورٹس کلب کے درمیان ایک دوستانہ میچ منعقد ہوا۔دونوں ٹیموں کے درمیان انتہائی دلچسپ، سنسنی خیز اور کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کر کے شائقین سے خوب داد وصول کی اور کھیل کو حقیقی سپورٹس مین سپرٹ کے ساتھ کھیلا۔
میچ کے اختتام پر شان پاکستان سپورٹس کلب میونسٹر کے منتظمین کی جانب سے فرینکفرٹ سے آئے ہوئے معزز مہمان کھلاڑیوں کے اعزاز میں ایک پرتکلف عشائیے کا بھی اہتمام کیا گیا، جس میں دونوں کلبوں کے درمیان بھائی چارے اور دوستی کو مزید فروغ دینے پر زور دیا گیا اور امید ظاہر کی گئی کہ مستقبل میں بھی ایسے دوستانہ مقابلے ہوتے رہیں گے۔