Daily Roshni News

شبیر احمد بٹ مرحوم  کی پہلی برسی پر دعائیہ تقریب پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر دی ہیگ میں منعقد ہوگی ۔

معروف سماجی شخصیت شبیر احمد بٹ مرحوم  کی پہلی برسی پر

 دعائیہ تقریب 3 اکتوبر 2026 ، شام ساڑھے پانچ بجے

پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر دی ہیگ میں منعقد ہوگی ۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل – جاوید عظیمی) دی ہیگ شہر کی ہر دلعزیز سماجی، سیاسی اور علمی شخصیت شبیر احمد بٹ کی پہلی برسی کی پر وقار تقریب بروز ہفتہ 3 اکتوبر 2026 ، شام ساڑھے پانچ بجے پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر دی ہیگ کی جامع مسجد میں منعقد ہو گی ۔ کمیونٹی کے خواتین و حضرات کو مذکورہ تقریب میں شرکت کے لئے دعوت عام دی جاتی ہے شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل  کریں۔

اس دعائیہ تقریب کے منتظم قیصر چیمہ کے مطابق خواتین کے لئے خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔ متذکرہ دعائیہ تقریب سماجی شخصیت راجہ زیب خان اور چوہدری محمد اقبال (قاضیاں) کی زیر سر پرستی منعقد ہوگی، جبکہ قیصر چیمہ اور مرحوم کےصاحبزادے نور شبیر منتظمین ہیں ۔ اختتام پر شرکائے تقریب کی تواضع لنگر سے  کی جائے گی۔ مزید معلومات کے لئے مزید معلومات کے لئے خبر کے شائع شدہ پوسٹر کا مطالعہ کریں۔

Loading