Daily Roshni News

شہدائے کربلا کو خراج عقیدت ، حسینی مشن نیدر لینڈز کے زیر اہتمام امام بارگاہ محفل علی دی ہیگ سے سالانہ جلوس بر آمد ۔

ہالینڈ ، شہدائے کربلا کو خراج عقیدت ، حسینی مشن نیدر لینڈز کے زیر اہتمام امام بارگاہ محفل علی دی ہیگ سے سالانہ جلوس بر آمد ۔ مومنین کی بھر پور شرکت ۔۔۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ رپورٹ ۔۔۔راجہ فاروق حیدر  )ہالینڈ کے مرکزی شہر دی ہیگ میں حسینی مشن نیدرلینڈز کے زیر اہتمام  امامبارگاہ محفل علی سے بیاد شہداۓ کربلا 30 واں سالانہ تعزیہ۔ علم  حضرت عباس علمدار زولجنا ح کا جلوس بر آمد کیا گیا جسمیں ہزاروں عزاداران امام حسین علیہ سلام نے شرکت کی جلوس میں پاکستانی عراقی افغانی ایرانی اور دیگر اسلامی ممالک کی کثیر تعداد نے شرکت کی جبکہ بچوں اور خواتین کی بھی کثیر تعداد جلوس کے ساتھ تھی جلوس کے راستے میں جگہ جگہ معصوم شہزادی سکینہ اور شہزادہ علی اصغر کی یاد میں سبیلیں لگائ گئیں اور نیازیں تقسیم کی گیئں جلوس سے قبل بر طانیہ سے آۓ ہوۓ معروف عالم دین آغا سید عباس عابدی نے  خطاب کرتے کہا کہ حضرت امام حسین علیہ سلام نے دین سلام کے لئیے عظیم قربانی دی آپ نےاسلام کو اپنے خون کا آخری قطرہ دے کر قیامت تک کے لئیے زندہ کر دیایہی نہیں بلکہ اپنا چھ ماہ کے بچے علی اصغر کو بھی قربان کر دیا انھوں نے کہا کہ حضرت امام حسین  اتحاد بین المسلمین کے سب سے بڑے مرکز ہیں جبکہ مقامی شعرا ذاکرین میں بھی بحضور شہداۓ کربلا نذرانہ  عقیدت پیش کیا تمام تر انتظامی امور سید عظمت عباس شاہ صدر حسینی مشن۔ سید سہیل حید سید اعجاز سیفی حاجی کاظم حسین سید توصیف حسین سید طاہر سلیم راجہ فاروق حیدر  سید ولایت حسین شاہ نے احسن طریقے سے انجام دئیے

Loading