مواد پر جائیں۔

عالمی شہرت یافتہ گلوکار عظیم فن کار استاد سرگم شہنشاہ ءقوالی محترم و مکرم جناب نصرت فتح علی خان صاحب کے نام نذرانہء تحسین و عقیدت
اشعار !!
نصرت فتح علی خاں
ان کو جانے کل ، جہاں
ان کے گیتوں کو سن کر
جھومے دل کا ، آ سماں
نصرت فتح علی خاں جی کی شان ہے، عالی
وہ ہیں استاد سرگم، شہنشاہ ءقوالی
ان کی گلو کاری کا ہے انداز نرالا
ان کی موسیقی میں اجلے رنگوں کا، اجالا
ان کی تا نیں کمال، لے کاری ہے، نرالی
ان کی طرز یں، خوبصورت، بندشیں، حسین
ان کی گائیکی ہے سروں کا روشن، نگین
جگ میں راگ داری کی نئی رسم ہے، ڈالی
نصرت فتح علی خان ہیں، تان سین، ثانی
ساری دنیا ہے ان کے گیتوں کی، دیوانی
ان کے بول،بانٹ، کھٹکے، نظامی، بے مثالی
ناصر نظامی گولڈ میڈلسٹ
ایمسٹرڈیم ہالینڈ
14 فروری 2026