عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی

ماہ قبل کی کم ترین سطح پر واپس آگیا ہے۔ 

عالمی میڈیا کے مطابق عالمی مارکیٹ میں 2 دن میں فی اونس سونے کی قیمت میں 300 ڈالر سے زیادہ کی کمی دیکھی گئی، عالمی مارکیٹ میں سونا 3ہزار537 ڈالر پر پہنچ گیا۔ چاندی پر 6 ڈالر سے زائد کی کمی دیکھی جارہی ہے۔

دوسری جانب پاکستان میں جعمرات کے روز فی تولہ سونا 3 ہزار 700 روپے سستا ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 95 ہزار 236 روپے ہو گئی ہے۔ مقامی صرافہ مارکیٹ میں 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 172 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 38 ہزار 851 روپے ہوگئی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی موجودہ قیمت ستمبر 2025 کے بعد کم ترین سطح پر واپس آئی ہے۔ ریکارڈ کے مطابق 27 ستمبر 2025 کے بعد پہلی مرتبہ سونا اس قیمت پر واپس آیا ہے۔

عالمی مالیاتی ڈیٹا پلیٹ فارم ٹریڈنگ اکنامکس کے مطابق 19 نومبر 2026 کو عالمی مارکیٹ میں سونا 3 ہزار 700 ڈالر فی اونس کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران اس کی قدر میں تقریباً 9.4 فیصد کمی ہوئی ہے۔

پاکستان میں رواں سال 29 جنوری 2026 کو فی تولہ سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح 5 لاکھ 72 ہزار 862 روپے تک پہنچ گئی تھی۔ اس ریکارڈ قیمت کے مقابلے میں اب تک فی تولہ سونا ایک لاکھ 77 ہزار 626 روپے، یعنی تقریباً 31 فیصد سستا ہو چکا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی جنوری 2026 کی ریکارڈ بلند ترین سطح 5 ہزار 379 ڈالر فی اونس کے مقابلے میں سونے کی قیمت میں 30 فیصد سے زائد کمی ہو چکی ہے۔