عامرلیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ، دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ کی عدالت نے مرحوم اینکر عامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کے مقدمے میں ملزمہ دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

عدالت نےملزمہ کی عدم حاضری پرانہیں گرفتارکرکےپیش کرنےکا حکم دیا،سماعت کے دوران ملزمہ کے وکیل نےحاضری سےاستثنیٰ کی درخواست دائر کی،تاہم مدعیہ کےوکیل کے اعتراض پر عدالت نے درخواست مسترد کردی۔۔

عدالت نےمقدمےکی مزیدسماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کردی،دانیہ شاہ کے خلاف مرحوم عامر لیاقت کی بیٹی کی مدعیت میں سائبر کرائم نے مقدمہ درج کیا تھا۔