ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )صدارتی کلمات: آسٹریلیا لٹریری فورم (پالف) انکارپوریٹڈ کے زیر اہتمام آن لائن علامہ اقبال انٹر نیشنل سیمینار منعقدہ 8 نومبر۶2026ء میں پیش کیا گیا
علامہ اقبال، معاشرہ اور ریاست
پاکستان آسٹریلیا لٹریری فورم (پالف) انکارپوریٹڈ کے روح رواں ڈاکٹر افضل رضوی صاحب،، پالف سے جڑے اقبال شناس، اسکرین پر دکھائی دینے والے محترم احباب۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ !
مبارک باد کے مستحق ہیں پالف کے ذمہ داران جنہوں نے علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کے ۰۵۱ویں یوم ولادت پر آن لائن ’علامہ اقبال عالمی سیمینار‘کا انعقاد کیا۔حسب سابق آپ احباب نے مجھے اقبال کے چاہنے والوں کی اس علمی م،فکری اور ادبی محفل میں شرکت اور اظہار خیال کا موقع فراہم کیا۔ سیمینار کے موضوع کا قومی، تہذیبی اور اجتماعی زندگی سے گہرا تعلق ہے۔موضوع پر اخیال سے قبل ضروری ہے کہ صدارتی منصب کا تقاضہ ہے کہ مقررین کے بارے چند جملے ضروری ضرور ادا کروں۔ پالف کے صدر اور روح رواں ڈاکٹر افضل رضوی صاحب نے اپنے خطبہ استقبالیہ پیش کیا وہ استقبالیہ بھی تھا اور سیمینار کے موضوع پر فصیح و بلیغ اظہاریہ تھی۔ افضل رضوی صاحب عاشق اقبال ہیں، اقبال شناساؤں میں انہیں اعلیٰ مقام حاصل ہے۔ خوب بولتے ہیں، اچھا بولتے ہیں، موضوع کو کنٹرول میں رکھتے ہیں۔ ان کی گفتگو سے اقبال کی فکر انسان، معاشرہ اور ریاست کے بارے میں بہت سی باتیں آشکارو ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ اقبالؒ ایک شاعر نہیں، بلہ ایک عہد ساز مفکر، فلسفی اور ملت اسلامیہ کے فکری رہنما ہیں۔بہت خوب ڈاکٹر افضل رضوی صاحب۔
میز بان ڈاکٹر کاشف بٹ صاحب نے سیمینار کے جملہ امور بہت خوش اسلوبی اور مہارت سے انجام دئے، انہوں نے ہر مقرر کا تعارف بھی کرایا۔ کسی بھی علمی ادبی تقریب کی کامیابی کا بڑی حد تک انحصار میزبان پر ہوتا ہے۔ وہ تقریب کو خوبصورت بنا بھی سکتا ہے، بٹ صاحب نے آج کی اس تقریب کو خوبصورت بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ میں انہیں دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
دیگر مقررین میں بھارت سے تمنا شاہیں، میری ہم شہر کراچی سے ذیب النسا ء ذیبی، نیدر لینڈ سے روزمہ روشنی کے مدیر اعلیٰ محمد جاوید عظیمی صاحب،خورشید احمد صاحب، رعنا اعجازحسین صاحب، آصف شفیع صاحب، پروفیسرڈاکٹر دلدار احمد علوی صاحب، پروفیسر خورشید احمد اون، پروفیسر ڈاکٹر تمنا شاہیں شامل تھیں۔
مقررین کی گفتگو اس بات کا ثبوت فراہم کررہی تھی کہ تمام ہی مقررین علمی بصیرت، فکر ی گہرائی اور اقبالیات سے گہری وابستگی رکھتے ہیں۔ انہوں نے اقبال کے پیچیدہ اور مشکل افکار کو نہایت خوش اسلوبی اور مہرات سے الفاظ کا جامہ پہنایا، ان کی گفتگو میں تحقیق کا عنصر نمایاں محسوس ہوا، اقبال شناسی کا بنیادی تقاضا یہ ہے کہ ہم اقبال کو پڑھیں، سمجھیں،اور ان کے فکر کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔ اس حوالے سے آج کے اس انٹر نیشنل سیمینال کے مقررین کی گفتگو اور خیالات قابل ستائش ہیں۔ میں تمام مقررین کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ ایسی محفلیں کم کم میسر آتی ہے جس میں دنیا کے مختلف مملک سے اقبال شناس اپنے خیالات کا اظہار کریں۔ بطور صدرِ میں منتظمین پالف اور سیمینار، تمام مقررین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ان کی زوم پر سیمینار میں شرکت اور اظہار خیال کرنا، تمام ہی مقررین نے اپنے موضوع پر محبت کی، خوبصورتی سے اپنے خیالات سے دنیائے ادب اور اقبال شناساؤں کو مستفیض کیا، ان کے اس عمل سے سننے اور پڑھنے والوں کے شعور و ادراک میں یقینا اضافہ ہوگا۔ میرے بارے میں جن مقررین نے خیالات کا اظہار کیا اس کے لیے میں ان کا انتہائی ممنون ہو، ان کا بہت شکریہ۔ خاص طور پررعنا اعجاز حسین، ڈاکٹر افضل رضوی اور جاوید عظیمی صاحب کا شکریہ کہ انہوں نے مجھ ناچیز کے لیے ”رئیس اردو“ کا خطاب عطا فرمایا۔
علامہ اقبال، معاشرہ اور ریاست
میرح گفتگو کا موضوع ”علامہ اقبال، معاشرہ اور ریاست“ ہے۔ اقبال نے اس موضوع کی اہمیت اور اس کی جذویات کو اپنی فکر میں عمدہ طریقے سے اجاگر کیا ہے۔ کوشش کرونگا اختصار سے اس موضوع پر اظہار خیال کر سکوں۔ اقبال نے اپنی شاعری، فکر و فلسفہ کے ذریعہ انسان کو خود شناسی، آزادی، عمل، یقین اور اجتماعی بیداری کا درس دیا۔ اقبال کی فکر کے مطابق انسان صرف اور صرف فرد نہیں اس کے برخلاف اہم خصوصیات،کردار، فکر اور عمل سے معاشرے کے بگاڑ کو درست کرسکتے ہیں، اس کی تعمیر نو کرسکتے ہیں، قوم کو صحیح سمت دکھاسکتے ہیں ؎
اقبال کا تصور معاشرہ
معاشرہ افراد سے معرض وجود میں آتا ہے۔ ایک فرد سے کئی افراد اور کئی افراد سے معاشرہ قائم ہوتا ہے۔ گویا انسان معاشرہ کی کلیداور بنیاد ہے۔معاشرہ سماج یا سوسائٹی انسانوں کے ایک ایسے گروہ کو کہا جاتا ہے جو ایک خاص خطہ یا علاقے میں سکونت پذیر ہواور اپنی ہر طرح کی ضروریات، مفادات اور زندگی گزارنے کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ باہمی روابط اور راہ و رسم یعنی تعلقات قائم رکھتے ہوں۔ انسانی معاشرہ ایک دن یا مختصر وقت میں نہیں بنتا بلکہ یہ رفتہ رفتہ معرض وجود میں آتا ہے۔ انسانی ضروریات، گھر اور خاندان کی تشکیل، آپس میں میل جول اور دیگر ضروریات سے مل کر معاشرہ وجود میں آتا ہے۔
اقبال کا تصورِ معاشرہ اسلام کی تعلیمات اور اصولوں پر مبنی ہے۔ ان کی فکر کے مطابق اسلام عبادات کا نام نہیں بلکہ اسلام تو مکمل ضابطہ حیات ہے، جو انسان کو عدل، مساوات، اخوت، محبت اور خدماتِ خلق کا حکم دیتا ہے۔اقبال رنگ، نسل، زبان اور وطن کی بنیاد پر معاشرہ کی تشکیل اور ترقی کے قائل نہیں اقبال تو انسانیت کی وحدت اور اجتماعی فلاح چاہتے ہیں۔ان کی اس سوچ کے حق میں متعدد دلائل، تحریریں اور اشعار ملتے ہیں جن سے اقبال کی سوچ انسان اور انسانی معاشرہ کے بارے میں عیاں ہوتی ہے۔ اقبال معاشرے اور انسان کو اپنی صلاحیتیں پہنچانے اور خودی بلند کرنے کا درس دیتے ہوئے کہتے ہیں ؎
خودی کو کر بلند اتنا کہ ہر تقدیر سے پہلے
خدا بندے سے خود پوچھے،بتا تیری رضا کیا ہے
انسان کی غیرت، خودداری اور بلند حوصلے کا پیغام دیتے ہوئے کہتے ہیں ؎
اے طائرِ لاہوتی اس رزق سے موت اچھی
جس رزق سے آتی ہو پرواز میں کوتاہی
معاشرہ کی تشکیل کے بارے میں اس طرح ہدایت دیتے دکھائی دیتے ہیں۔
عمل سے زندگی بنتی ہے جنت بھی جہنم بھی
یہ خاکی اپنی فطرت میں نہ نوری ہے نہ ناری ہے
اسلامی معاشرہ کی تشکیل، مسلمانوں کے اتحاد اور اجتماعی زندگی کے تصوراپنے شعر میں اس طرح واضح کرتے ہیں ؎
ایک ہوں مسلم حرم کی پا سابانی کے لیے
نیل کے ساحل سے لے کر تابخاکِ کاشغر
اقبال کا تصورِ انسان
ْٓٓٓاقبال کی فکر و فلسفہ کا محور انسان ہے۔ ان کی فکر اور شاعری میں انسان یعنی آدم کا مقام و رتبہ بہت بلند ہے۔ وہ انسان کو کائنات کا سب سے اہم ستون کہتے ہیں۔ انسان کو ہر اعتبار سے مثبت سوچ کا حامل، صاحب عقل و فراست، صاحب عمل اور باوقارانسان ان کا بہترین انسان ہے۔ اس کے برعکس وہ انسان کو منفی سوچ کا حامل، کمزور، بے بس اور تقدیر میں جو کچھ لکھا ہے وہ تو ہوکر رہے گایا تقدیر کا محکوم نہیں دیکھنا چاہتے۔ انسان کے بارے میں علامہ نے کہا ؎
عمل سے زندگی بنتی ہے جنت بھی جنم بھی
یہ خاکی اپنی فطرت میں نہ نوری ہے نہ ناری ہے
اقبال کا تصور ریاست
اقبال کی فکر میں ریاست، سیاست اور دین کے تصور ات اور خیالات باہم اس قدر مربوط ہیں کے ایک دوسرے کو علیحدہ کردینے سے ریاست کے بارے میں اقبال تصور مکمل نہیں ہو پاتا۔اقبال کے نذدیک دین کے بغیر سیاست صرف اقتدار اور طاقت کا حصول ہے اس کے سوا کچھ نہیں ؎
جلا دیتی ہے قانونِ محفل کو وہ اک ضرب
پیا جس نے لہو تیرہ و تاریک ضمیروں کا
ہوئی دین و دولت میں جس دم جدائی
ہوس کی امیری ، ہوس کی وزیری
اقبال اپنی نظم ’لادین سیاست‘جو ضرب کلیم میں شامل ہے، دین کے بغیر سیاست اور مغربی سیاست کے بارے کہتے ہیں ؎
مریِ نگاہ میں ہے یہ سیاست لادین
کنیزِابر من وُ دوں نہاد و مردہ ضمیر
ہوئی ہے ترک کلیسا سے حاکمی آزاد
فرنگیوں کی سیاست ہے دیو ِبے زنجیر
علامہ ایسی ریاست کے خواہشمند تھے جو اسلامی اصولوں اور نظریات پر قائم ہو، ایسی مثالی ریاست جس میں حکمرانوں کا بنیادی مقصد حصول زراور طاقت نہ ہو، اس کے برعکس لوگوں کی خیر خواہی، خدمت کے علاوہ اس ریاست میں قانون کی حکمرانی اور عدل و انصاف ہوتا ہوا دکھائی دیتا ہو۔
اقبال مغربی جمہوریت اور چنگیزیت کے بارے میں کہتے ہیں ؎
جلالِ بادشا ہی ہو کہ جمہوری تماشا ہو
جدا ہو دیں سیاست سے تو رہ جاتی ہے جنگیزی
خطبہئ الہٰ آباد
خطبہئ الہٰ آباد ۰۳۹۱ء جو ہندوستان کے شہر الہٰ آباد میں منعقد ہوا اور علامہ نے اس اجلاس کی نہ صرف صدارت فرمائی بلکہ کھلے الفاظ میں اور پہلی مرتبہ پاکستان کا نام لیے بغیر ہندوستا کے مسلمانوں کے لیے ایک الگ ریاست کا نظریہ پیش کیا۔پاکستان کا نام چودھری رحمت الہٰی نے تجویز کیا تھا۔ خطبہئ الہٰ آباد میں کلیدی الفاظ کچھ اس طرح بیان کیے تھے، ان خیالات کا اردو ترجمہ طارق محمود مرزا نے اپنی کتاب ’حیات و افکارِ اقبال‘ (صفحہ نمبر۹۳۱) میں اس طرح کیاہے۔”ہندوستان مختلف نسلوں سے تعلق رکھنے والے، مختلف زبانیں اور مختلف مذاہب کا دعویٰ کرنے والے انسانی گرہوں کا براعظم ہے۔ ذاتی طور پر دیکھنا چاہتا ہوں کہ پنجاب، شمالی مغرب سرحدی(اب خیبر پختون خواہ) صوبہ، سندھ اور بلوچستان کو ایک ریاست بنادیا جائے جو برطانوی سلطنت کے بغیر خود مختار حکومت کی حامل ہو۔ ایک مشترکہ مغربی ہندوستان ریاست کی تشکیل میرے نزدیک کم از کم شمالی مغربی ہندوستان کے مسلمانوں کی آخری منزل معلوم ہوتی ہے“۔
مسلم لیگ کا سالانہ اجلاس تھا جو علامہ اقبال کی زیر صدارت الہٰ آباد میں منعقد ہوا، اجلاس اپنی جگہ اہم تھا لیکن علامہ اقبال کے صدارتی کلمات کو خطبہ الہٰ آباد کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ بات اپنی جگہ درست ہے کہ علامہ نے اس وقت پاکستان کا نام نہیں لیا لیکن ایک مشترکہ مغربی ہندوستان ریاست کی تشکیل کی بات کھلے الفاظ میں کی۔ تاریخ نے ثابت کیا کہ انہیں صوبوں پر مشتمل پاکستان کا قیام عمل میں آیا۔سچ تو یہ ہے کہ علامہ اقبال نے محسوس کر لیا تھا کہ مسلمان جس بے چارگی اور مشکل زندگی گزار رہے ہیں انہیں آزاد وطن کی اشد ضرورت ہے۔ اسی صورت حال کو دیکھتے ہوئے اقبال نے اپنے خطبے میں برصغیر کے مسلمانوں کے لیے آزاد ریاست کی بات کی۔کہا جاسکتا ہے کہ اقبال کا یہ نظریا اور سوچ پاکستان کے قیام کا باعث بنا۔
اقبال مغربی جمہوریت کے برخلاف اور ایسی جمہوریت کی خوہشمند تھے جو اخلاقی شعور، علم، کردار اور عوام کی خدمت اور فلاح اس کا کلیدی مقصد ہو۔ اقبال کا ایک معروف شعر جس میں جمہوریت کو محض طرزِ حکومت کہا ہے ؎
جمہوریت اک طرزِ حکومت ہے کہ جس میں
بندوں کو گنا کرتے ہیں تولا نہیں کرتے
اقبال کی فکر’معاشرہ اور ریاست‘ اہم ہونے کے ساتھ ساتھ طویل بھی ہے۔ ان الفاظ پر اکتفا کرنا چاہوں گا۔ وما علینا الاالبلاغ المبین۔